روس یوکرین کے مابین جنگ Russia-Ukraine War میں مسلسل تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے اس دوران بھارت سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے گئے طلباء کو بھارتیہ حکومت با حفاظت وطن واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے، حالانکہ ابھی بھی طلباء کی بہت بڑی تعداد ہے، جو حکومتی مدد کی منتظر ہے۔ Journey From Ukraine to Delhi
Journey From Ukraine to Delhi: یوکرین سے دہلی تک کا سفر، ماہرعلی کی زبانی - یوکرین کے شہر لویو سے اپنے گھر دہلی پہنچے ماہر علی
یوکرین کے شہر لویو سے اپنے گھر دہلی پہنچے ماہر علی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ 'انہیں دوران سفر کن کن دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا اور کس طرح ان کا یہ سفر مکمل ہوا'۔ Journey From Ukraine to Delhi
ماہرعلی کی زبانی، یوکرین سے دہلی تک کا سفر
ماہر علی نے بتایا کہ بھارتیہ حکومت کہ جانب سے اتنی مدد نہیں کی گئی جتنی کی جانی چاہئے تھی، ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کافی دیر میں اقدامات کیے، اگر بھارتیہ حکومت پہلے ہی اقدامات کر لیتی تو شاید حالات مزید خراب نہیں ہوتے۔