ریاست چھتیس گڑھ میں تیار کردہ طبی آکسیجن کورونا وائرس کے اس خطرناک دور میں دوسری ریاستوں کے کورونا کے متاثرین کے لیے زندگی فراہم کرنے کا کام کر رہی ہے۔
وزیراعلی بھوپیش بگھیل کی ہدایت کے مطابق کورونا کے اس دور میں نہ صرف چھتیس گڑھ میں طبی آکسیجن کی مناسب فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے بلکہ دیگر ضرورت مند ریاستوں کو بھی فراہم کی جارہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 11 اپریل سے 24 اپریل تک چھتیس گڑھ سے 2706.95 میٹرک ٹن آکسیجن ملک کی دوسری ضرورت مند ریاستوں کو مہیا کرا چکی ہے،
11 اپریل سے 24 اپریل تک چھتیس گڑھ نے کرناٹک کو 16.82 میٹرک ٹن، آندھرا پردیش کو 176.69 میٹرک ٹن ، مدھیہ پردیش کو 801.22 میٹرک ٹن ، گجرات کو 120.42 میٹرک ٹن ، تلنگانہ کو 578 میٹرک ٹن ، اور مہاراشٹر کو 1013.8 میٹرک ٹن میڈیکل آکسیجن فراہم کی ہے۔