اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Meat Shops Closed گیا میں مہاویر جینتی کے موقع پر گوشت کی دُکانیں بند رہیں گی - مہاویر جینتی پر گوشت کی دُکانیں بند رہیں گی

گیا میں چار اپریل بروز منگل کو گوشت مچھلی انڈے کی سبھی دوکانیں بند رہیں گی۔ اس حوالے سے آج میونسپل کارپوریشن اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے حکم نامہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ ہر برس مہاویر جینتی کے موقع پر یہ دُکانیں بند ہوتی ہیں۔

گیا میں مہاویر جینتی کے موقع پر گوشت کی دُکانیں بند رہیں گی
گیا میں مہاویر جینتی کے موقع پر گوشت کی دُکانیں بند رہیں گی

By

Published : Apr 3, 2023, 9:23 PM IST

گیا:ریاست بہار میں منگل کے روز 'مہاویر جینتی' کے موقع پر گوشت کی سبھی دوکانیں بند رہیں گی۔ رام نومی کے موقع پر پیش آئے پُرتشدد واقعات کے مد نظر ضلع گیا انتظامیہ حساس ہے اور افسران و اہلکاروں کو متحرک و مستعد رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آج ضلع انتظامیہ اور گیا میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ایک حکم دیا گیا ہے کہ آئندہ کل منگل کو ضلع میں گوشت مچھلی انڈے کی سبھی دُکانیں مکمل طور پر بند رہیں گی۔

اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت کارروائی بھی کی جائے گی۔ ضلع میں سبھی سب ڈیویزن افسران، ڈی ایس پی اور تھانہ انچارجز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سختی سے اس پر عمل کریں۔ ہر دُکاندار کو اس حکم کی جانکاری تھانہ سطح اور سرکل آفس کی سطح سے دے دی جائے۔ شہر گیا میں جگہ جگہ پر اس نوٹس کو چسپاں بھی کیا گیا ہے۔

اس تعلق سے منگل کے دن سبھی تھانہ کی پولیس اپنے ماتحت علاقوں میں گشت کریں گی اور گوشت مچھلی کی دوکانوں کو بند کرانے کو یقینی بنائیں گی۔ اس حوالے سے گیا میونسپل کارپوریشن کی کمشنر ابھیلاشا شرما نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ ماہی پروری اور ڈیری کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر ایس کے دتہ، وزارت حیوانات کی بہبود بورڈ آف انڈیا اور اینیمل ویلفیئر بورڈ، گیا کی ہدایات کی روشنی میں لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیا میونسپل کارپوریشن میں جتنی دوکانیں ' گوشت مچھلی چکن انڈے ' کی ہیں۔ ان سب کو باخبر کردیاگیا ہے اگر حکم کی خلاف ورزی ہوئی تو لائسنس رد کرنے کے ساتھ مختلف دفعات کے ساتھ کاروائی کی جائے گی۔ میونسپل کارپوریشن کی بھی ٹیم شہر میں گشت کرے گی۔ واضح ہوکہ ہر برس مہاویر جینتی کے موقع پر ضلع گیا میں گوشت مچھلی انڈے کی دُکانیں بند رکھنے کا حکم صادر کیا جاتا تھا تاہم اس مرتبہ بھی کیے گئے ہیں۔ لیکن اس مرتبہ سختی کے ساتھ کیے گئے ہیں اور اس پر نگرانی رکھنے کے لیے سرکاری اہلکاروں کی ٹیم بھی لگائی گئی ہے۔ انتظامیہ اس تہوار میں بھی حساس ہے۔ آج ڈسٹرک مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن کے توسط سے افسران سے مہاویر جینتی کو لیکر تیاریوں کے حوالے سے جائزہ بھی لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Meat Shop Closed بی جے پی کونسلر نے گوشت کی دکانوں کو بند کرایا، ویڈیو وائرل

ABOUT THE AUTHOR

...view details