افغانستان پر طالبان کے قبضہ کے بعد بھارتی وزارت خارجہ نے افغانستان سے بھارت لوٹنے کے خواہشمند افراد اور دیگر مسائل کے حل کے لیے افغانستان خصوصی سیل تشکیل دی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی کا کہنا ہے کہ گذشتہ شب مذکورہ مہم کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے واپس لوٹنے کے خواہشمند ہندوؤں اور سکھوں کی مدد کی جائے گی۔
باغچی نے ٹویٹ کیا وزارت خارجہ نے ملک واپسی اور دیگر مسائل کے حل کے لئے خصوصی سیل تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت خارجہ نے بھارت لوٹنے والے افرا دکے لیے رابطہ نمبر919717785379 جاری کیا ہے۔