اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Singapore PM's Comments on Indian Lawmakers: بھارتی قانون سازوں پر سنگاپور کے وزیر اعظم کا بیان ناقابل قبول، ہائی کمشنر کو طلب کیا - سنگاپور کے وزیر اعظم کے بیان پر بھارت کا ردعمل

بدھ کو سنگاپور کی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم لونگ نے کہا کہ نہرو کا بھارت اب ایسا بن گیا ہے، جہاں میڈیا رپورٹس کے مطابق لوک سبھا کے آدھے سے زیادہ ممبران پارلیمنٹ کے خلاف عصمت دری، قتل کے الزامات سمیت فوجداری مقدمات زیر التوا ہیں۔ Singapore PM's Comments on Indian lawmakers

Singapore PM
سنگاپور کے وزیر اعظم لی ہیسین لونگ

By

Published : Feb 17, 2022, 10:36 PM IST

بھارتی وزارت خارجہ نے سنگاپور کے وزیر اعظم لی ہیسین لونگ کے بھارت میں ارکان پارلیمنٹ کے مبینہ مجرمانہ ریکارڈ سے متعلق بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔Singapore PM's Comments on Indian lawmakers

ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وزارت خارجہ نے اس بیان پر سنگاپور کے ہائی کمشنر کو طلب کیا اور اپنا اعتراض درج کرایا۔

سرکاری ذرائع نے جمعرات کو کہا، 'سنگاپور کے وزیر اعظم کا تبصرہ غیر ضروری تھا۔ ہم اس معاملے کو سنگاپور کے ساتھ اٹھا رہے ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس معاملے پر سنگاپور کے سفیر کو وزارت خارجہ نے طلب کیا اور ہندوستان کے شدید اعتراضات سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: S Jaishankar In Singapore: ایس جے شنکر کی سنگاپور کے وزیراعظم سے ملاقات

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سنگاپور کے وزیراعظم نے کہا تھا کہ 'نہرو کا بھارت اب ایسا بن گیا ہے، جہاں میڈیا رپورٹس کے مطابق لوک سبھا کے آدھے سے زیادہ ممبران پارلیمنٹ کے خلاف عصمت دری، قتل کے الزامات سمیت فوجداری مقدمات زیر التوا ہیں۔ اگرچہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ان میں سے بہت سے الزامات سیاسی طور پر محرک ہیں۔'' سنگاپور کے وزیر اعظم لی ہیسین لونگ نے یہ بات سنگاپور کی پارلیمنٹ میں جمہوریت پر بحث کے دوران کہی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details