ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

افغانستان میں بھارت کا قونصل خانہ بند نہیں ہوا: وزارت خارجہ - بھارتی سفارت خانہ

وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باغچی نے کہا کہ قندھار میں بھارت کے قونصل خانے کو بند نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم، قندھار شہر کے قریب جاری شدید لڑائی کے پیش نظر وہاں سے سبھی بھارتی اہلکاروں کو فی الحال واپس بلا لیا گیا ہے، لیکن مقامی کارکنان کی مدد سے قنصل خانے کا کام جاری ہے۔

افغانستان میں بھارت کا قونصل خانہ بند نہیں ہوا: وزارت خارجہ
افغانستان میں بھارت کا قونصل خانہ بند نہیں ہوا: وزارت خارجہ
author img

By

Published : Jul 11, 2021, 5:01 PM IST

وزارت خارجہ (ایم ای اے) نے افغانستان کے قندھار میں بھارت کے قونصل خانے کو بند کرنے کی میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا ہے۔

میڈیا کے سوال کے جواب میں، ایم ای اے کے ترجمان اریندم باغچی نے کہا کہ قندھار میں بھارت کے قونصل خانے کو بند نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم، قندھار شہر کے قریب ہونے والی شدید لڑائی کی وجہ سے، وہاں مقیم بھارتی اہلکاروں کو فی الحال واپس لایا گیا ہے۔' میں اس بات پر زور دینا چاہتا ہوں کہ صورت حال مستحکم ہونے تک کے لیے یہ عارضی اقدام ہے۔ ہمارے مقامی عملے کی مدد سے قونصل خانہکھلا ہے اورکام جاری رکھے ہوئے ہے۔'

یہ بھی پڑھیں:ہیتی کے عبوری رہنما کی حلف برداری کی تقریب ملتوی

'ہمارے سفارتخانے کے ذریعے کابل میں ویزا اور قونصلر خدمات کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔ افغانستان کے ایک اہم شراکت دار کی حیثیت سے بھارت ایک پرامن، خودمختار اور جمہوری افغانستان کے لیے پرعزم ہے۔'

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اپنی فوجوں کے انخلا کے درمیان طالبان افغانستان پر دوبارہ قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اس سے قبل کی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ افغانستان میں تشریف لانے، قیام اور ملازمت کرنے والے بھارتیوں کو خبردار کیا گیا ہے اور بھارتی سفارت خانہ نے انہیں ملک میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ 2001 میں امریکی حملے اور طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد سے ہی بھارت افغانستان میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ افغانستان کی تعمیر نو میں اور پارلیمنٹ کی عمارت کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ملک کے اہم شہروں کو ملانے والی متعدد سڑکیں تعمیر کرنے میں بھارت نے بے حد اہم رول ادا کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details