اردو

urdu

By

Published : Jan 28, 2023, 8:53 PM IST

ETV Bharat / bharat

Adani Group Share Case اڈانی گروپ کے بارے میں بیان جارے کرے حکومت، مایاوتی

مایاوتی نے ہفتہ کو کہا کہ مرکزی حکومت کو ہندنبرگ ریسرچ کے ذریعہ اڈانی گروپ کے خلاف لگائے گئے مالی بے ضابطگیوں کے الزامات پر بیان جاری کرنی چاہئے۔

اڈانی گروپ کے بارے میں بیان جارے کرے حکومت، مایاوتی
اڈانی گروپ کے بارے میں بیان جارے کرے حکومت، مایاوتی

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی سپریمو مایاوتی نے ہفتہ کو کہا کہ اڈانی گروپ کے ضمن میں امریکہ فرم ہنڈن برگ کی رپورٹ اور اس سے شیئر بازار میں پڑے منفی اثر کو دھیان میں رکھتے ہوئے حکومت کو 31جنوری کو شروع ہورہے پالیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں بیان جاری کرنا چاہئے۔ مایاوتی نے اس حوالے سے آج اپنے یک بعد دیگر کئی ٹوئٹس میں لکھا' ملک میں گذشتہ دو دنوں سے یوم جمہوریہ سے زیادہ معروف اڈانی صنعتی گروپ کے ضمن میں امریکی فرم ہنڈن برگ کی آئی منفی رپورٹ و اس کا شیئر بازار پر منفی اثر وغیرہ کافی سرخیوں میں ہیں۔ حکومت خاموش ہے جبکہ ملک کے کروڑ وں لوگوں کی گاڑھی کمائی اس سے وابستہ ہے۔

انہوں نے مزید لکھا' شیئروں میں دھوکہ دھڑی وغیرہ کے الزامات کے بعد اڈانی گروپ کے املاک میں 22.6ارب ڈالر کی کمی و ان کے عالمی رینکنگ گھٹنے سے زیادہ لوگ اس بات سے فکر مند ہیںکہ حکومت نے گروپ میں جو بھی سرمایہ کاری کررکھی ہے اس کا کیا ہوگا؟معیشت کا کیا ہوگا۔یہ بے چینی و فکر فطری ہے۔اس کا حل ضروری ہے۔ بی ایس پی سپریمو نے کہا' پارلیمنٹ کے 31جنوری سے شروع ہورہے بجٹ اجلاس کے آغاز میں ہی حکومت کو اس موضوع پر تفصیل سے خود ہی ہاوس کے دونوں ایوانوں میں بیان رکھنا چاہئے تاکہ پورے ملک میں و خاص کر اربن مڈل کلاس کنبوں میں اقتصادی دنیا و اڈانی گروپ وغیرہ کے سلسلے میں پھیلی بے چینی و مایوسی تھوڑی کم ہوسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details