لکھنؤ:بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے بی جے پی رہنماؤں کی اگنی پتھ اسکیم سے متعلق بیان بازی پر شدید نکتی چینی کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ مرکز کی اگنی پتھ اسکیم کو ملک کی سیکورٹی فورسز کی عزت نفس سے جوڑا گیا ہے تاہم اسکے باوجود بی جے پی رہنما جس طرح سے بے جا اور بے لگام بیانات دے رہے ہیں وہ سراسر ناانصافی ہے۔ عوام میں کنفیوژن اور فوج کے لیے مشکلات پیدا کرنے والی تنگ سیاست کو فوری بند کیا جائے۔ Mayawati criticized the bjp on Agneepath Scheme
Mayawati On BJP: اگنی پتھ اسکیم معاملہ میں مایاوتی نے بی جے پی پر شدید نکتہ چینی کی
ملک بھر میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف پرتشدد مظاہرے ہورہے ہیں، اس دوران بی ایس پی کی قومی صدر مایاوتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نوٹ بندی اور لاک ڈاؤن وغیرہ کی طرح اس اسکیم کو بھی جلدبازی میں نافذ کر رہی ہے۔
اگنی پتھ اسکیم معاملہ میں مایاوتی نے بی جے پی پر شدید نکتہ چینی کی
انہوں نے مزید کہا کہ نئی اگنی پتھ اسکیم نے ملک کو حیران کر دیا ہے، حکومت کی طرف سے اچانک اور بہت زیادہ تیزی کے ساتھ نافذ کیا جا رہا ہے، جیسے کہ نوٹ بندی اور لاک ڈاؤن وغیرہ کو نافذ کیا گیا تھا اور اس کی وجہ سے کروڑوں نوجوان اور ان کے اہل خانہ متاثر ہوئے ہیں۔ حکومت کو بھی ان کے ساتھ متکبرانہ رویہ سے پرہیز کرنا چاہیے۔