پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑا ہے۔ اُن کے فرزند یوسف جمیل نے اس بات کی تصدیق ٹویٹر پر کی۔ یوسف جمیل نے ٹویٹ میں لکھا کہ 'والد اس وقت کینیڈا میں ہیں جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا ہے۔ انہیں ہاسپٹل میں داخل کروایا گیا ہے۔ یوسف جمیل نے بتایا کہ زیادہ تشویش کی بات نہیں ہے۔ Maulana Tariq Jameel
واضح رہے کہ گزشتہ روز کینیڈا میں مولانا طارق جمیل کو سینے میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں طبی جانچ کی گئی اور ضروری ٹیسٹ کے بعد حالت خطرہ سے باہر بتائی گئی۔ اپنے ٹویٹ میں یوسف جمیل نے مزید لکھا کہ 'اللہ کے فضل سے اب والد صاحب کی حالت بہت بہتر ہے۔ عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔ بعد ازاں عالم دین کے بیٹے کے بیان کو مولانا طارق جمیل کے آفیشل اکاؤنٹ سے بھی ری ٹویٹ کیا گیا۔ Maulana Tariq Jameel Hospitalized