ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں مولانا سلمان حسینی ندوی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام میں مسلمانوں کے درمیان میں جو خون ریزی ہو رہی ہے اس سے دنیا میں اچھا پیغام نہیں جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک امت کے تصور کو پھر سے زندہ کرنا ہوگا۔
ملک کے پس منظر میں مسلمانوں کے سوال پر سلمان ندوی نے کہا کہ مسلمان کبھی نا امید نہیں ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن میں لکھا ہے کہ نا امیدی کافر ہے، کیونکہ ہم امید نہ تو حکومت سے لگاتے ہیں اور کسی اور سے۔ ہم صرف اور صرف خدا سے امید لگاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ نے ہمیں قرآن میں ناامیدی سے بچنے کے مختلف طریقے بتائے ہیں۔ انہوں کہا کہ کمی یہ ہے کہ ہم اپنے مذہب اور دین کی جانب سے دور ہو رہے ہیں، اگر ہم ان سے رجوع ہو جائیں تو ناامیدی کا کوئی سوال ہی نہیں ہے۔