سنبھل:اتر پردیش کے سنبھل ضلع میں مولانا مفتی محمد میاں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہولی کا رنگ اگر کسی مسلمان پر پڑ جائے تو کوئی جرم نہیں۔ اگر ہولی کا رنگ پڑ جائے تہ وہ جہنم میں جائے گا، ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ سنبھل ضلع کے ہلال سرائے کے مولانا مفتی محمد میاں نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی دوسرے کے مذہب کے بارے میں غلط سوچے گا اور غلط بات کرے گا، تو وہ غلط ہے، اپنے مذہب کے مطابق عمل کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک ہی ملک کے شہری ہیں، خواہ ہم مختلف مذہب اور ذات پات سے تعلق رکھتے ہوں لیکن ہم سب بھائی بھائی ہیں۔ ایک دوسرے کے تہواروں کا احترام کریں۔ افواہوں اور فضول باتوں سے گریز کریں۔ کسی بھی معاشرے کا تہوار بھائی چارے اور اتحاد کا پیغام دیتا ہے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ایک دوسرے کا احترام کریں اور ایک دوسرے کے تہواروں میں شرکت کریں۔