اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Altaf's Death Case: مولانا محمود مدنی کا اعلی سطح کی انکوائری کا مطالبہ - الطاف کی موت پر افسوس

مولانا محمود مدنی نے اترپردیش میں پولس انکاؤنٹر اور سلسلہ وار حراستی اموات کے واقعات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام واقعات کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں ایک اعلی سطح کی کمیٹی سے انکوائری کرائی جائے۔

jamiat demand justice for altaf  kasganj death case news  suspected suicide in police custody  etv bharat urdu  الطاف کی موت کی اعلی سطحی انکوائری کرائی جائے  اترپردیش میں پولس انکاؤنٹ  سلسلہ وار حراستی اموات کے واقعات  اعلی سطحی کمیٹی سے انکوائری کرائی جائے  جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا محمود اسعد مدنی  الطاف کی موت پر افسوس
الطاف کی موت کی اعلی سطحی انکوائری کرائی جائے: مولانا محمود مدنی

By

Published : Nov 11, 2021, 8:00 PM IST

جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے اترپردیش کے کاس گنج میں پولس کے زیر حراست 22 سالہ نوجوان الطاف کی موت پر افسوس اور تشویش کا اظہار کیا اور ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس معاملہ کی اعلی سطح کی انکوائری کرائی جائے اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے نیز نوجوان کے اہل خانہ کو پچاس لاکھ روپے بطور معاوضہ دیا جائے۔

محمود مدنی نے اترپردیش میں پولس انکاؤنٹر اور سلسلہ وار حراستی اموات کے واقعات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام واقعات کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں ایک اعلی سطح کی کمیٹی سے انکوائری کرائی جائے۔

الطاف کی موت کی اعلی سطحی انکوائری کرائی جائے: مولانا محمود مدنی

انہوں نے کہا کہ بھارت کی شناخت ہمیشہ سے انسانی حقوق کی حفاظت جیسے اعلی اقدار سے رہی ہے۔ اگر کوئی حکومت اسے قائم رکھنے میں ناکام ہے تو اس سے بڑی ناکامی کچھ اور نہیں ہوسکتی۔ کاس گنج میں جو کچھ بھی ہوا اور اسے جس طرح چھپانے کی کوشش کی گئی ہے وہ خود اپنے آپ میں شرمناک ہے۔

مزید پڑھیں:۔Altaf's Death Case: ایم آئی ایم نے پولیس تحویل میں الطاف کی موت کو قتل قرار دیا

مولانا نے مزید کہا کہ جمعیۃ علماء ہند متوفی کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کو انصاف دلانے کے لیے اپنا وکیل کھڑا کرے گی۔

الطاف کی موت کی اعلی سطحی انکوائری کرائی جائے: مولانا محمود مدنی

واضح رہے کہ آج جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں تنظیم کے ایک وفد نے کاس گنج کا دورہ کیا اور ڈی ایم ہرشتا ماتھور اور ایس پی بوترے روہن پرمود سے ملاقات کی اور انصاف کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی جمعیت کے وفد نے گھر جاکر والد چاند میاں اور دیگر اہل خانہ سے بھی ملاقات کی، ان کو تعزیت پیش کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر والد چاند میاں نے جمعیۃ علماء ہند سے استدعا کی کہ جمعیۃ اس مقدمہ کو لڑے جس کے بعد جمعیۃ نے مقدمہ لڑنے کا فیصلہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details