اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مولانا کلب صادق کی تدفین میں ہزاروں سوگواروں کی شرکت - kalbe sadiqs funeral

خلق خدا کے بے لوث خدمت گزار، فرقہ وارانہ اتحاد کے علمبردار، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سابق نائب صدر عالمی شہرت یافتہ شیعہ عالم دین ڈاکٹر سید کلب صادق نے گزشتہ دیرشب81 برس کی عمر میں دنیائے فانی کو الوداع کہہ دیا۔ ان کے انتقال پر جہاں سیاسی، ملی ومذہبی رہنماؤں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے وہیں ان کی تدفین میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کرکے دعائے مغفرت کی۔

maulana kalbe sadiqs funeral today
مولانا کلب صادق کی تدفین

By

Published : Nov 25, 2020, 8:44 AM IST

Updated : Nov 25, 2020, 7:53 PM IST

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سابق نائب صدر اور معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب صادق کا آج ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں لکھنؤ میں سپرد خاک کردیا۔ ان کا گزشتہ دیر شب لکھنؤ کے ایک اسپتال میں 81 برس کی عمر میں انتقال ہوگا۔ ان کے انتقال پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند ، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ، کانگریس صدر راہل گاندھی وغیرہ نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

مولانا کلب صادق کی تدفین آج دوپہر دو بجے غفران مآب امام باڑہ میں ادا کی گئی۔ جہاں ہزاروں لوگوں کی تعداد موجود تھی۔

ان کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی ملک بھر میں غم واندوہ کی لہر دوڑ گئی، ملک بھر سے سیاسی، سماجی اور ملی ومذہبی رہنماؤں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

مولانا کلب صادق لمبے عرصے سے زیر علاج تھے، کچھ روز قبل مولانا کلب صادق کی طبیعت مزید خراب ہوگئی تھی، جس کے بعد ان کی 'موت کی غلط خبر وائرل' ہوگئی تھی۔ لیکن گزشتہ شب انہوں نے داعی اجل کو لبیک کہا۔

مولانا کلب صادق کی تدفین آج دو بجے غفران مآب امام باڑہ میں میں ادا کی جائے گی

خیال رہے کہ مولانا کلب صادق لمبے عرصے سے بیمار تھے اور کچھ روز پہلے انہیں سانس لینے میں دشواری ہورہی تھی اور نمونیا بھی ہو گیا تھا۔

واضح رہے کہ مولانا کی موت کی خبر ان کے بیٹے سبطین کلب نوری نے دی ہے۔

کچھ روز قبل مولانا کلب صادق کی طبیعت مزید خراب ہوگئی تھی

مولانا کلب صادق شیعہ عالم دین تھے جنہیں بلا مذہب و ملت تمام مذہبی رہنماؤں نے مغفرت کی دعا کی ہے جس میں ٹیلے والی مسجد کے امام مولانا فضل الرحمان بھی شامل ہیں ہے۔

معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب صادق لمبے عرصے سے زیر علاج تھے

مزید پڑھیں:

آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے

واضح رہے کہ سنہ 2016 میں اسی مسجد میں شیعہ اور سنی مذاہب کے لوگوں نے ایک ساتھ نماز ادا کی تھی۔

Last Updated : Nov 25, 2020, 7:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details