اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'مولانا کلب صادق اتحاد المسلمین کے علمبردار تھے'

معروف عالم دین مولانا کلب صادق کی اچانک رحلت پر پرانی دہلی کے کشمیری گیٹ میں واقع شیعہ جامع مسجد کے خطیب و امام مولانا محسن تقی نے ان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

مولانا محسن تقوی
مولانا محسن تقوی

By

Published : Nov 25, 2020, 3:24 PM IST

Updated : Nov 25, 2020, 11:41 PM IST

انہوں نے کہا کہ ان کا انتقال ناقابل تلافی ہے۔

مولانا سید محسن تقوی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کے مولانا کلب صادق اتحاد المسلمین کے لیے انہوں نے جو خدمات انجام دیں اس کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔

'مولانا کلب صادق اتحاد المسلمین کے علمبردار تھے'

انہوں نے مزید کہا کہ میری ان سے ایک نہیں متعدد بار ملاقات رہی ہے۔

وہ ایک سائنٹفک اپروچ کے ساتھ تعلیمی میدان میں بیش بہا خدمات انجام دینے والے شخص تھے۔

ان کی وفات پوری قوم کے لیے ایک بڑا خسارہ ہے۔

مزید پڑھیں:مولانا کلب صادق کی تدفین کی گئی

مولانا محسن تقوی نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے خاص بات چیت کے دوران کہا کہ ان کے انتقال سے ذاتی طور پر صدمہ پہنچا ہے مگر موت برحق ہے ہر کسی نفس کو موت کا مزہ چکھنا ہے لیکن کچھ ایسی شخصیات ہوتی ہیں جس کو ہمیشہ یاد کیا جاتا ہے۔

ایسی عظیم شخصیت تھے۔مولانا کلب صادق جن کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔

مولانا محسن نقوی نے ان کے لیے دعائے مغفرت کی اور سبھی پسماندگان کو صبر جمیل کی دعا کی۔

Last Updated : Nov 25, 2020, 11:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details