نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر، سابق مرکزی وزیر اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل سلمان خورشید نے جامعتہ الہدایہ جے پور کے سربراہ اور ربانی گروپ آف اسکولس کے چیرمین مولانا فضل الرحیم مجددی سے عیادت کرکے ان کے جلد روبہ صحت ہونے کی دعا کی اور کہا کہ مولانافضل الرحیم مجددی انسانیت کے لئے بہترین تحفہ ہیں مولانا فضل الرحیم مجددی کا گزشتہ دنوں دہلی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں گھٹنوں کی رسپلیسمنٹ سرجری ہوئی ہے۔
مولانا سے ملنے ملک کے سرکردہ لوگ آرہے ہیں اور جلد صحت یابی کی دعا کر رہے ہیں ۔ اسی سلسلے میں سابق مرکزی سلمان خورشید نے مولانا مجددی کی عیادت کرکے جلد ا ز جلد صحت مند ہونے کی دعا کی تھی ۔ اس عیادت کے بعد مسٹر خورشید نے فیس بک پر لکھا تھا کہ مولانا فضل الرحیم مجدد ی کی جلد صحت مند ہونے کی دعا کرتا ہوں ۔ مولانامجددی انسانےت کے لئے بہترین تحفہ ہیں اور ہم اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ وہ حضرت کو اچھی صحت دے اور ساتھ ہی خلوص کے ساتھ خدمت کرنے کی طاقت دے۔ اسی کے ساتھ ملک و بےرون ملک سے متعدد سرکردہ شخصیات نے مولانامجددی سے عیادت کرکے جلد صحت یابی کی دعا کی اور اس کے علاوہ ملک و بیرون ملک سے متعدد شفایابی کی دعا کے پیغامات موصول ہوئے ۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحیم مجددی نے سلمان خورشید کے ساتھ جب اقلیتی امور کے وزیر تھے، اقلیتوں کی تعلیمی حالت سدھارنے، وظائف مہیا کرانے اور مسلم بچوں کے ترک تعلیم کو روکنے کے لئے سلسلے میں کافی کام کیا تھا جس کے اثرات بھی دیکھنے کو ملے تھے ۔ مولانا مجددی مسلمانوں میں تعلیم کو فروغ دینے کے لئے متعدد اسکول چلارہے ہیں ۔ مسلم اور سےکولر افسران مہیا کرنے کے لئے کریسنٹ آئی اے ایس اکیڈمی بھی چلاتے ہیں ۔ اسی کے ساتھ مولانا مجددی پلانگ کمیشن کی ذیلی کمیٹی کے رکن رہنے کے دوران اعداد و شمار کی روشنی میں حکومت کو آئینہ دکھایا تھا جسے حکومت نے تسلیم کرتے ہوئے تدارکی اقدامات بھی کئے تھے۔