اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Maulana Arshad Madani Welcomed SC Decision: مولانا ارشد مدنی نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا - سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم

مولانا ارشد مدنی نے جہانگیر پوری میں بلڈوزر کارروائی Operation Bulldozer in Jahangirpur پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ سپریم کورٹ نے فوری طورپر انہدامی کارروائی پر روک لگانے کا حکم جاری کیا۔ عدالت کا فیصلہ اطمینان و سکون دینے والا ہوگا۔ Maulana Arshad Madani Welcomed SC Decision

Maulana Arshad Madani Welcomed SC Decision: مولانا ارشد مدنی نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا
Maulana Arshad Madani Welcomed SC Decision: مولانا ارشد مدنی نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا

By

Published : Apr 20, 2022, 5:59 PM IST

سہارنپور:دہلی کے جہانگیر پوری میں انہدامی کارروائی Operation Bulldozer in Jahangirpur کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے سپریم کورٹ میں داخل عرضی کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے انہدامی کارروائی پر فوری طورپر روک لگانے کا حکم جاری کیا اور اس معاملہ میں کل عدالت عظمیٰ سماعت کرے گی۔ سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے اس فیصلہ کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سکون اور اطمینان دینے والا ہوگا۔

Maulana Arshad Madani Welcomed SC Decision: مولانا ارشد مدنی نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا

مولانا ارشد مدنی نے اس معاملے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے اندر غریبوں کے گھروں پر بلڈوزر چلائے جا رہے ہیں، جمعیۃ علماء ہند اس معاملے کو لے کر سپریم کورٹ گئی، ہمیں خوشی ہے کہ سپریم کورٹ نے اسے قبول کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا۔ مولانا نے بتایا کہ جمعیۃ علمائے ہند بہترین سینیئر وکلاء کی خدمت لے گی اور عدالت کے اندر اس پر بحث کرے گی، عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی، ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔Maulana Arshad Madani Welcomed SC Decision

انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند نے ہمیشہ ملک میں امن و امان کی برقراری سے متعلق کسی بھی حکومت یا عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور کرتی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا اس وقت پورا ملک بے اطمینانی کو محسوس کر رہا ہے کورٹ کا فیصلہ انشاء اللہ اطمینان اور سکون دینے والا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر پوری انہدامی کارروائی پر ایم سی ڈی میئر کا بیان

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ایسی صورتحال میں جس میں پورا ملک بے چین اور بے اطمینانی محسوس کر رہا ہے، عدالت کا فیصلہ اطمینان و سکون دینے والا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کی بنیادوں پر آپسی پیار و محبت ہماری قدیم تاریخ و تہذیب ہے اور اللہ نے چاہا تو یہ برقرار رہے گا۔ Maulana Arshad Madani Welcomed SC Decision

واضح رہے کہ جمعیۃ علماء ہند نے کھرگون میں ہوئی انہدامی کارروائی کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ اس دوران دہلی میں بھی اسی طرز پر کارروائی کرنے کی کوشش کی گئی تھی جس پر آج عدالت نے روک لگاتے ہوئے کارروائی کو روکنے کا حکم دیا حالانکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے 2 گھنٹے بعد تک جہانگیر پوری میں کارروائی جاری رہی۔ اس دوران این ڈی ایم سی کے افسران کا کہنا تھا کہ جب تک آرڈر کی کاپی انہیں نہیں ملتی ہے تب تک یہ کارروائی نہیں رکے گی۔ بعد ازاں عدالت عظمیٰ نے ایک بار پھر سختی سے حکم کو فورا نافذ کرنے کی ہدایت دی جس کے بعد انہدامی کارروائی روک دی گئی۔ Maulana Arshad Madani Welcomed SC Decision

ABOUT THE AUTHOR

...view details