اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Maulana Arshad Madani met Saudi Arabia's Ambassador: تبلیغی جماعت پر پابندی، مولانا ارشد مدنی کی سعودی سفیر سے ملاقات - دارالعلوم دیوبند اور جمعیۃ علماء ہند کا سعودی سے مطالبہ

سعودی عرب کے ذریعہ تبلیغی جماعت پر پابندی لگائے جانے پر جمیعت علمائے ہند نے تشویش کا اظہارکیا ہے۔ اس سلسلے میں مولانا ارشد مدنی نے سعودی عرب کے سفیرMaulana Arshad Madani met Saudi Arabia's Ambassador سعود محمد بن ساطی سے ملاقات کرکے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تبلیغی جماعت پر پابندی، مولانا ارشد مدنی کی سعودی سفیر سے ملاقات

By

Published : Dec 15, 2021, 3:28 AM IST

تبلیغی جماعت کے خلاف مملکت سعودیہ عربیہ کی وزارت شؤن اسلامیہ Ministry of Islamic Affairs کے بیان کے پس منظر میں جمعیۃ علماء ہند Jamiat Ulema-e-Hind کے صدرمولانا ارشد مدنی نے بھارت میں سعودی سفیر Maulana Arshad Madani met Saudi Arabia's Ambassador سعود محمد بن ساطی سے ملاقات کے دوران کہاکہ تبلیغی جماعت کے سلسلہ میں مملکت سعودیہ کی وزارت شؤن اسلامیہ کا بیان پورے عالم کے مسلمانوں کے لیے انتہائی تشویش کا سبب بن گیا ہے، چونکہ جماعت تبلیغ دیوبندی مکتب فکر کی جماعت ہے، اس لیے یہ امردارالعلوم دیوبند اور جمعیۃ علماء ہند کے لیے بھی تشویش کا باعث ہے'۔

انہوں نے کہا کہ' مملکت سعودیہ اپنے ملک کے اندر جماعت کے بارے میں کیا موقف اختیار کرتی ہے ہمیں اس سے کوئی بحث نہیں اور نہ ہم نے کبھی اس سلسلہ میں کوئی بات کی ہے، لیکن اس وقت وزارت شؤن اسلامیہ کی طرف سے جماعت تبلیغ پر جس طرح کی تہمت لگائی گئی ہے صرف تبلیغ جماعت ہی کے لیے نہیں بلکہ تمام مسلمانوں اور خاص طور پر دین اور مذہب سے وابستہ لوگوں کے لیے بہت تکلیف دہ ہے'۔


ہم نے یہ چاہا کہ ہم اپنی اس تکلیف اور جذبات کو مملکت سعودیہ کے سفیر کے واسطہ سے وزیر شؤن اسلامیہ تک پہنچائیں اور ان کے اس بیان کے نتیجہ میں کیا مشکلات اور بدترین نتائج دین سے وابستہ مسلمانوں کو پہنچ سکتے ہیں ان سے باخبر کردیں، مجھے بڑی خوشی ہے کہ سفیر نے بڑے اچھے ماحول میں میرے خط کو پڑھا اور اس موضوع پر گفتگو کی اور اس سلسلہ میں مجھے بہتر سے بہتر تعاون دینے کا انہوں نے مجھ سے وعدہ کیا ہے۔'


انہوں نے یہ بھی کہا کہ' آپ یہ سمجھ لو کہ یہ خط وزارت شؤن اسلامیہ تک پہنچ چکا ہے، وہاں سے مجھے یہ توقع ہے کہ آپ کے توقع کے مطابق جواب آئے گا۔'

میں سفیر کا ان کے حسن و اخلاق اور اچھے ماحول میں گفتگو کرنے پر بہت ممنون و مشکور ہوں اور مجھے یقین ہے کہ انشاء اللہ وہ ہمارے بہترین ترجمان ثابت ہوں گے اور ہماری اس گفتگو اور تحریر کے انشاء اللہ خاطرخواہ نتائج سامنے آئیں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details