اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Arshad Madani on Udaipur Murder: 'ادے پور کا واقعہ غیر اسلامی اور غیر انسانی حرکت، ارشد مدنی

ادے پور میں ہوئے قتل Udaipur Murder Case کی مذمت کرتے ہوئے مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ یہ ملک کے قانون اور ہمارے مذہب کے خلاف ہے۔ ہم ہر شخص کے لیے قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کے ہمیشہ سے سخت مخالف ہیں۔ ادے پور کا واقعہ انتہائی افسوسناک، غیر اسلامی اور غیر انسانی حرکت ہے۔ اس لیے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے، کم ہے۔ Arshad Madani Condemn Udaipur Murder Case

مولانا ارشد مدنی
مولانا ارشد مدنی

By

Published : Jun 29, 2022, 6:25 PM IST

نئی دہلی: راجستھان کے ادے پور میں ہوئے قتل کی مذمت کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ جس طرح ہم جگہ جگہ ہونے والی ماب لنچنگ کے مخالف تھے، اسی طرح ہم اس غیر انسانی حرکت کو بھی امن وامان کے لیے بڑا خطرناک کانتے ہیں۔ مولانا مدنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ ملک کے قانون اور ہمارے مذہب کے خلاف ہے۔ ہم ہر شخص کے لیے قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کے ہمیشہ سے سخت مخالف ہیں۔ ادے پور کا واقعہ انتہائی افسوسناک، غیر اسلامی اور غیر انسانی حرکت ہے۔ اس لیے اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے، کم ہے۔ اس معاملہ میں بھی ملک کا قانون اپنا کام کرے گا۔ Arshad Madani Condemn Udaipur Murder Case

مولانا ارشد مدنی

مولانا مدنی نے یہ بھی کہا کہ بدزبانوں کی گستاخی کی وجہ سے جو کچھ ہوا، برا ہوا۔ لیکن ملک میں امن و امان اور فرقہ وارانہ خیرسگالی کو قائم رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ اس پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا جائے۔ انہوں نے آگے کہا کہ ہم جس طرح اس واقعہ کی مخالفت کرتے ہیں، اسی طرح ہم اس بات کے بھی سخت مخالف ہیں کہ کسی بھی مذہبی شخصیت کی شان میں گستاخی کرکے یا کسی مذہب کے خلاف نازیبا لفظوں کا استعمال کرکے اس کے ماننے والوں کے جذبات کو مجروح کیا جائے۔ Arshad Madani Condemn Udaipur Murder Case

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کے مقتدر اشخاص کی خاموشی اور گستاخی کرنے والوں کی گرفتاری کا نہ ہونا وہ اسباب ہیں، جنہوں نے ساری دنیا میں ملک کی شبیہ کو خراب کیا اور امن و امان کو آگ لگائی ہے۔ اس لیے ہم ایک بار پھر حکومت سے کہتے ہیں کہ جن لوگوں نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی ہے ان کو فوراً گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں پھر کوئی ایسا کرنے کی جرأت نہ کر سکے، نیز پورے دنیا کے مسلمانوں کو سکون و اطمینان میسر ہو سکے۔ Arshad Madani Condemn Udaipur Murder Case

یہ بھی پڑھیں:

Udaipur Killing: ادے پور قتل کا پاکستان سے کنکشن، کیس این آئی اے کے حوالے

مولانا مدنی نے مزید کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ حکومت ہماری باتوں پر توجہ دے گی اور اس انتہائی افسوسناک معاملے کے انجام کو سمجھتے ہوئے خاطیوں کو قانون کے مطابق سزا دلوا کر جیل بھیجوائے گی تاکہ پوری دنیا کے لوگ بھارت کی جمہوریت کو قدر کی نگاہ سے دیکھ سکیں۔ میں اخیر میں ایک بار پھر مسلمانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ہر جگہ صبر و تحمل پر مضبوطی سے قائم رہیں اور ہندوستان کی اخوت و ہمدردی کی پرانی تاریخ کو زندہ رکھیں۔ واضح رہے کہ صدر جمعیۃ علماء ہند رابطہ عالم اسلامی کی میٹنگ میں شرکت کے لیے ان دنوں ملیشیا گئے ہوئے ہیں اور وہیں سے راجستھان کے اس واقعہ پر بیان جاری کیا۔Arshad Madani Condemn Udaipur Murder Case

ABOUT THE AUTHOR

...view details