بوندی: ریاست راجستھان کے بوندی میں نوپور شرما کے خلاف احتجاج کے دوران ایک مولانا کے اشتعال انگیز تقریر کا معاملہ پیش آیا تھا۔ مولانا کا یہ ویڈیو ادے پور واقعہ کے بعد وائرل ہوا۔ مرکزی جل شکتی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے بھی ویڈیو شیئر کیا۔ معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے میرا گیٹ کے رہائشی مولانا مفتی ندیم اور اس کے ساتھی محمد عالم گوری کو گرفتار Maulana Arrested In Provocative Speech کر لیا ہے۔
Provocative Speech Case in Bundi: اشتعال انگیز تقریر معاملے میں مولانا اور ان کے ساتھی کو گرفتار - اشتعال انگیز تقریر معاملے میں مولانا گرفتار
نوپور شرما کے خلاف احتجاج کے دوران بندی میں اشتعال انگیز تقریرProvocative Speech Case معاملے میں ایک مولانا اور ان کے ساتھی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔Provocative Speech in Bundi
اشتعال انگیز تقریر معاملے میں ہندو تنظیموں نے مولانا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن گرفتاری نہیں ہو رہی تھی۔ گزشتہ دنوں ادے پور واقعہ کے بعد مولانا کا ویڈیو زبردست وائرل ہوا، جس کے بعد بندی پولیس مولانا مفتی ندیم اور اس کے ساتھی محمد عالم گوری کو گرفتار کر عدالت میں پیش کیا، جہاں سے انہیں 14 دن کی عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ Provocative Speech Case in Bundi
یہ بھی پڑھیں: Prophet Remark Row: توہین رسالت معاملہ میں ملک و بیرون میں کیا کچھ ہوا؟