اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

متھرا کیس: جج نے فیصلہ محفوظ رکھا - 1968 کے معاہدے کو کالعدم

درخواست میں شری کرشنا جنم استھان سیوا سنگھ اور شاہی مسجد عید گاہ کمیٹی کے مابین سنہ 1968 کے معاہدے کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مسجد ہٹانے اور پوری 13.37 ایکڑ اراضی شری کرشنا جنم بھومی ٹرسٹ کو دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

متھرا مندر مسجد: جج نے فیصلہ محفوظ رکھا
متھرا مندر مسجد: جج نے فیصلہ محفوظ رکھا

By

Published : Jan 8, 2021, 1:33 PM IST

ریاست اترپردیش کے متھرا کی ضلع اور سیشن عدالت نے مندر کے قریب سے مسجد کو ہٹانے کے مطالبہ والی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ یہ سماعت شری کرشنا ویراجمان کی عرضی پر کی گئی۔

جمعرات کو کرشنا جنم استھان کیس میں ضلع جج کی عدالت میں سماعت کے دوران مدعی اور مدعا علیہ پیش ہوئے۔ عیدگاہ کمیٹی کی جانب سے اپیل پر اعتراض کیا گیا۔ عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ شری کرشنا جنم استھان کیس میں دائر پہلے مقدمے میں جمعرات کو ڈسٹرکٹ جج یشونت مشرا نے اس کیس کی سماعت کی۔

اس معاملے میں ماضی میں عدالت کی طرف سے جاری کردہ نوٹس پر چاروں شرکاء نے اپنے اپنے وکالت نامہ جمع کروائے ہیں۔ 25 ستمبر کو لکھنؤ کی رہائشی وکیل رنجنا اگنیہوتری اور لارڈ شری کرشنا ویراجمان سمیت آٹھ افراد نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔

اس معاملے میں سنہ 1968 میں شری کرشنا جنم استھان سیوا سنگھ اور شاہی مسجد عیدگاہ کمیٹی کے مابین طے پانے والے معاہدے کو باطل قرار دیے جانے کی مانگ کی گئی ہے، منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مسجد ہٹانے اور پوری 13.37 ایکڑ اراضی شری کرشنا جنم بھومی ٹرسٹ کو دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس معاملے میں عدالت نے چار شرکاء شری کرشنا جنم استھان سیوا سنستھا، شری کرشنا جنم بھومی ٹرسٹ، شاہی مسجد عیدگاہ کمیٹی اور اترپردیش سنی مرکزی بورڈ کو نوٹس جاری کیا تھا جس میں چاروں فریقوں کی جانب سے ماضی میں وکالت نامے داخل کیے گئے ہیں۔ اس معاملے میں اکھل بھارتیہ ترتھا پورہیت مہاسبھا اور متھرا چترویدی پریشد کے علاوہ، سات دیگر لوگوں نے بھی فریق بننے کے لیے درخواست دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details