متھرا کے ڈسٹرکٹ کورٹ میں آج رنجنا اگنیہوتری اور وکیل مہیندر پرتاپ سنگھ کی عرضی پر سماعت ہوگی۔ عرضی گذاروں نے نے کرشنا جنم بھومی کے احاطے سے شاہی عید گاہ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس معاملے میں کرشنا جنم بھومی سیوا سنستھان، شاہی عیدگاہ کمیٹی، سنی وقف بورڈ اور شری کرشنا سیوا ٹرسٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔ مدعا علیہان کے وکلاء نے ڈسٹرکٹ کورٹ میں اپنا وکالت نامہ داخل کیا ہے۔ آج ضلع کورٹ میں 'جنم بھومی' معاملے پر سماعت ہوگی۔
متھرا: شاہی عید گاہ - کرشن جنم بھومی کیس کی سماعت آج
سِوِل جج اور ڈی جے عدالت میں آج عید گاہ اور کرشنا جنم بھومی کے معاملے میں سماعت ہوگی۔ گذشتہ سال رنجنا اگنیہوتری اور وکیل مہیندر پرتاپ سنگھ نے عدالت میں درخواست دائر کر کے مطالبہ کیا تھا کہ کرشنا جنم بھومی کے احاطے سے شاہی عید گاہ کو ہٹایا جائے۔
سول جج سینئر ڈویزن کی عدالت میں جنم بھومی کو لیکر معاملے کی سماعت ہونی ہے۔ وکیل مہیندر پرتاپ کی عرضی پر کورٹ میں سماعت ہوگی۔ مہیندر پرتاپ سنگھ نے سول کورٹ میں گذشتہ تاریخ پر کورٹ سے اپیل کی تھی کہ شاہی عیدگاہ مسجد احاطے میں محکمہ ریوینیو کی ٹیم بھیج کر رپورٹ منگوائی جائے۔
12 اکتوبر 1968 کو کٹرا کیشو مندر کی اراضی معاملے کا تصفیہ شری کرشن جنم استھان سوسائٹی کے ذریعہ کیا گیا۔ 20 جولائی 1973 کو یہ زمین ڈکری کی گئی۔ ڈکری رد کرنے کے مطالبہ کرتے ہوئے گذشتہ سال 25 ستمبر کو سپریم کورٹ کے وکیل نے کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔