اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Survey of Shahi Idgah شاہی عید گاہ معاملہ، متھرا کی ایک عدالت نے سروے حکم دیا - متھرا میں شاہی عید گاہ کا سروے کرنے کا حکم

متھرا کی ایک عدالت شاہی عید گاہ کا سروے کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ حکم ہندو فریق کی اپیل پر دیا گیا ہے، جس پر عدالت نے 20 جنوری تک رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔Mathura Court Orders Survey Of Shahi Idgah

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 24, 2022, 4:07 PM IST

Updated : Dec 24, 2022, 4:20 PM IST

شاہی عید گاہ سے متعلق عرضی پر سماعت کرتے ہوئے متھرا کی عدالت نے بڑا حکم دیا ہے۔ متھرا کے سول جج سینئر ڈویژن کی عدالت نے شاہی عیدگاہ کے سروے کا حکم دیا ہے۔ سول جج سینئر ڈویژن کی عدالت نے یہ حکم ہندو فریق کی اپیل پر دیا ہے۔ Survey of Shahi Idgah

اطلاع کے مطابق متھرا کے سول جج سینئر ڈویژن کی عدالت میں شاہی عیدگاہ تنازعہ کو لے کر ہندو فریق کی طرف سے دائر اپیل پر سماعت ہوئی۔ سول جج سینئر ڈویژن کی عدالت نے ہندو فریق کی جانب سے دائر اپیل کی سماعت کرتے ہوئے شاہی عیدگاہ کے سروے کا حکم دیا۔

متھرا کے سول جج سینئر ڈویژن نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ سروے کی رپورٹ 20 جنوری تک عدالت میں جمع کرانی ہوگی۔ سول کورٹ نے کیس میں شامل تمام فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے مدعی وشنو گپتا کی اپیل پر امین سے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

شاہی عید گاہ تنازعہ کو لے کر کچھ عرضی گزار الہ آباد ہائی کورٹ پہنچے تھے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نچلی عدالت کو حکم دیا تھا کہ وہ چار ماہ کے اندر سماعت مکمل کرنے کے بعد کیس کو نمٹائے۔ الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد کیس کی سماعت میں تیزی آگئی ہے۔

گزشتہ روز اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کے قومی خزانچی دنیش شرما نے شاہی عیدگاہ متھرا میں 6 دسمبر کو ہنومان چالیسہ پڑھنے کی بھی اجازت مانگی تھی۔حالانکہ ضلع انتظامیہ نے وہاں لوگوں کے جمع ہونے اور مظاہروں پر پابندی عائد کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Hindu Mahasabha on Shahi Idgah Mathura شاہی عیدگاہ متھرا میں ہنومان چالیسہ پڑھنے کی اجازت کیلئے ہندو مہاسبھا نے خون سے خط لکھا

Last Updated : Dec 24, 2022, 4:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details