اردو

urdu

By

Published : Dec 1, 2022, 7:23 PM IST

ETV Bharat / bharat

Mass Marriage Event in Tral ترال میں اجتماعی شادی کا انعقاد کیا گیا

ترال میں رضا کارانہ تنظیم مدر ہیلپیج کی جانب سے اجتماعی شادی کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پانچ جوڑوں کا نکاح موقع پر ہی کیا گیا اور باقی دس لڑکیوں کو شادی کے لیے تمام اخراجات فراہم کیے گیے۔ Mass Marriage event in Tral

ترال میں اجتماعی شادی کا انعقاد کیا گیا
ترال میں اجتماعی شادی کا انعقاد کیا گیا

ترال: جموں و کشمیر کے ترال میں رضا کارانہ تنظیم مدر ہیلپیج کی جانب سے ماس میریج کا انعقاد کیا گیا۔ مدر ہیلپیج نامی این جی او نے بنگہ ڈار گجر بستی ترال میں ماس مرییج پروگرام کے تحت پندرہ غریب لڑکیوں کی شادی کرائی۔ اس اجتماعی شادی میں پانچ جوڑوں کا نکاح موقع پر ہی کیا گیا اور باقی دس لڑکیوں کو شادی کے لیے تمام اخراجات فراہم کیے گیے۔ اس دوران عالم دین مولانا محمد مقبول آکھرنی نے نکاح کی اہمیت پر مفصل روشنی ڈالی۔Mass Marriage program in Tral

ترال میں اجتماعی شادی کا انعقاد کیا گیا

وہیں اس موقع پر مدر ہیلپیج این جی او کے ممبر رضوان حسین نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی کوشش ہے کہ ایسی لڑکیاں جن کی شادی پیسہ کی وجہ سے نہیں ہو پا رہی اور مستحق ہیں، انہیں بھر پور مدد فراہم کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ بنگڈار علاقے میں زیادہ تر افراد پسماندہ ہیں۔ اس لیے انہوں یہاں پندرہ لڑکیوں کی شادی کرائی اور وہ اس عمل کو جاری رکھیں گے۔

وہیں رضا کارانہ تنظیم مدر ہیلپیج کی جانب سے ماس میریج کے اس اقدام کی مقامی آبادی نے کافی سراہانہ کی۔ گجر لیڈر چودھری پرواز نے بتایا کہ ایسے اقدامات وقت کا تقاضا ہے۔ دور دراز علاقوں میں اس قسم کے پروگرام کا انعقاد مستقبل میں بھی ہوتے رہنا چاہئے تاکہ غریب لوگوں کی مدد کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: Mass Marriage Program ایک مسلم رہنما نے ہندو رسومات کے مطابق اجتماعی شادی کا پروگرام منعقد کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details