آندھراپردیش کے نیلور ضلع میں واقع نیلور دیشا تھانے کے ڈی ایس پی ناگاراجو نے بتایا کہ ایک 50 سالہ شخص نے ایک 13 سال کی لڑکی سے غیر قانونی طور پر شادی کی اور اس کا جنسی استحصال کیا۔
ڈی ایس پی نے کہا "نیلور شہر کے کوٹور سے تعلق رکھنے والے ایک 50 برس کے شخص سببیا ایسوکاپلی کی 13 برس کی لڑکی سے شادی کی۔ شادی کے بعد پہلی رات کی رسم کے نام پر لڑکی کو دھمپور گاوں وداولور منڈل لے جایا گیا جہاں مذکورہ شخص نے لڑکی کے ساتھ جنسی استحصال کیا۔ اس دوران لڑکی نے گھبرا کر چیخ وپکار کی۔ مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کو بازیاب کیا، جس کے بعد پولیس یہاں پہنچ گئی۔ بعد ازیں لڑکی کو آئی سی ڈی ایس ہوم لے جایا گیا۔ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔"