اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Margadarsi Celebrates 60th Anniversary معروف چٹ فنڈ کمپنی مارگادرسی کی 60ویں سالگرہ پر شاندار تقریب - Margadarsi Chit Fund Celebrates 60th Anniversary

راموجی فلم سٹی کے وسیع و عریض احاطے میں واقع کارپوریٹ آفس میں جنوبی ہند کے معروف چٹ فنڈ کمپنی مارگادرسی کے 60 برس کے تکمیل کے موقعے پر شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ Margadarsi Chit Fund Celebrates 60th Anniversary

margadarsi-chit-fund-company-celebrates-60th-anniversary
معروف چٹ فنڈ کمپنی مارگادرسی کی 60ویں سالگرہ پر شاندار تقریب

By

Published : Oct 1, 2022, 1:07 PM IST

Updated : Oct 1, 2022, 1:42 PM IST

حیدرآباد: راموجی فلم سٹی کے وسیع و عریض احاطے میں واقع کارپوریٹ آفس میں جنوبی ہند کے معروف چٹ فنڈ کمپنی 'مارگادرسی' کی 60ویں سالگرہ کے موقعے پر شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ Margadarsi Chit Fund Celebrates 60th Anniversary

واضح رہے کہ ساٹھ برس قبل معروف صنعت کار و راموجی گروپ اور متعدد صحافتی اداروں کے سربراہ راموجی راؤ کے ذریعے قائم کیے گئے مارگادرسی انٹرپرائز نے ساٹھ برس کا سفر طے کر کے تاریخ رقم کی ہے۔ مذکورہ چٹ فنڈ کمپنی چھ دہائیوں سے لوگوں کو مالی طور پر با اختیار بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ویڈیو

انہوں نے ہر طبقے کے لوگوں کو بچت کے لیے ایک ایسی راہ دکھائی جس کے ذریعے وہ مالی طور پر مستحکم ہوسکیں۔ کمپنی جنوبی ہند کی بیشتر ریاستوں تلنگانہ، آندھرا پردیش، تمل ناڈو اور کرناٹک میں 108 شاخوں کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔ سنہ 1962 میں آپریشنز شروع ہونے کے بعد سے Margadarsi نے لوگوں کو مالی طور پر بااختیار بنانے کے لیے وقف کیا، تاکہ لوگ بچت کی ایسی عادی بن جائیں جو ہنگامی حالات اور مالی منصوبوں کو پورا کرنے اور میعار زندگیوں کو بہتر بنانے میں مددگار ہو۔

ہمایت نگر کے ایک معمولی دفتر میں صرف دو ملازمین کے ساتھ شروع کی گئی اس کمپنی میں کل 4300 ملازمین اور 60 لاکھ سے زیادہ صارفین کے اعتماد پر کھڑی ہے۔ محترمہ شلیجا کرن کی قیادت میں مارگدرسی چٹ فنڈ نے زبردست ترقی حاصل کی اور خود کو چٹ فنڈ انڈسٹری میں غیر متنازع لیڈر کے طور پر قائم کیا۔

ڈائرکٹر ایم ڈی شیلجا کرن کا کہنا ہے کہ کمپنی رواں برس 12 ہزار کروڑ کاروباری ہدف کے تحت سرگرم ہے۔ انہوں نے یہ بھی انتباہ کیا کہ چٹ فنڈ انڈسٹری پر بھاری جی ایس ٹی کے نفاذ کی وجہ سے ممبران کے ادارہ جاتی چٹ فنڈز سے غیر منظم چٹ فنڈز میں جانے کا خطرہ ہے اور انہوں نے مرکزی حکومت سے اس پر غور کرنے کی اپیل کی۔

معاشرے کے تمام طبقوں کے لوگوں نے مارگادرسی چٹوں کی سبسکرپشن سے فائدہ اٹھایا اور اپنے خوابوں اور مقاصد کو پورا کیا، چاہے وہ تنخواہ دار ملازمین ہوں، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد، یہاں تک کہ بڑے پیمانے پر کاروباری مالکان نے بھی اس سے استفادہ کیا۔ اگرچہ ان کی ضروریات مختلف ہو سکتی ہیں، لیکن بچت کے لیے ان کا مقبول انتخاب بلاشبہ مارگادرسی ہے"۔

Last Updated : Oct 1, 2022, 1:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details