اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Chardham Yatra 2022: چاردھام یاترا میں اب تک 60 عقیدت مندوں کی موت

چاردھام یاترا Uttarakhand Chardham Yatra میں یاتریوں کی اموات کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اب تک 60 یاتریوں کی موت ہو چکی ہے۔ کیدارناتھ میں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ان میں سے 66 فیصد اموات ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے ہوئی ہے۔ Pilgrims Death in Chardham

Chardham Yatra 2022: چاردھام یاترا میں اب تک 60 عقیدت مندوں کی موت
Chardham Yatra 2022: چاردھام یاترا میں اب تک 60 عقیدت مندوں کی موت

By

Published : May 23, 2022, 8:26 PM IST

اترکاشی: اتراکھنڈ میں چاردھام یاترا Chardham Yatra 2022 اپنے عروج پر ہے۔ چاردھام یاترا 3 مئی سے شروع ہوئی تھی۔ اب تک ساڑھے آٹھ لاکھ سے زیادہ عقیدت مند چاردھام کے درشن کر چکے ہیں، لیکن چاردھام یاترا میں یاتریوں کی اموات کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Chardham Yatra 2022: چاردھام یاترا میں اب تک 60 عقیدت مندوں کی موت

چاردھام یاترا Chardham Yatra 2022 میں اب تک 60 عقیدت مندوں کی موت Pilgrims death in Chardham ہو چکی ہے۔ یمونوتری دھام میں 17 یاتریوں کی موت ہوئی ہے۔ گنگوتری دھام میں 4 عقیدت مندوں کی موت ہوئی ہے۔ وہیں کیدارناتھ دھام میں 28 عقیدت مندوں کی موت ہوئی ہے۔ دوسری جانب بدری ناتھ دھام میں 11 عقیدت مندوں نے اپنی جان گنوائی ہے۔ اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو سب سے زیادہ اموات کیدارناتھ یاترا میں ہوئی ہے۔ جہاں اب تک 28 عقیدمند اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

وہیں آج یمونوتری یاترا پر آئے مدھیہ پردیش کے ایک عقیدت مند گوکل پرساد (70) کی جانکی چٹی میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ پولیس نے لاش کا پنچنامہ کرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ دراصل جانکی چٹی پارکنگ میں اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔ لواحقین نے اسے جانکی چٹی اسپتال میں داخل کرایا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ مذکورہ عقیدت مند کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے بتائی جا رہی ہے۔ یمونوتری یاترا پر اب تک 17 مسافروں کی موت ہو گئی ہے۔ Chardham Yatra 2022

وہیں اس معاملے پر صحت کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شیلجا بھٹ Uttarakhand DG Health Shailja Bhatt کا کہنا ہے کہ چاردھام یاترا کے راستے میں اب تک 60 یاتریوں کی موت ہو چکی ہے۔ جس میں 66 فیصد اموات ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ طبی لحاظ سے نااہل عقیدت مندوں کو سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ سفری راستوں پر عقیدت مند کا ہیلتھ چیک اپ بھی کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kedarnath Yatra: کیدارناتھ یاترا کے دوران کھائی میں گرنے سے خاتون عقیدت مند زخمی

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کیدارناتھ دھام کا سفر کافی مشکل ہے۔ پہاڑوں پر سفر کرنے والے عقیدت مندوں کو خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ اونچائی پر آنے پر آکسیجن کا مسئلہ ہوتا ہے، ایسی حالت میں ہارٹ اٹیک جیسے واقعات بڑھ جاتے ہیں۔ یاتریوں کو ہدایت دی جا رہی ہے کہ وہ پیدل سفر شروع کرنے سے پہلے اپنی صحت کا معائنہ کروا لیں اور یاتری اپنی دوائیں لے کر ہی دھام جائیں۔ اس کے علاوہ جو یاتری کیدارناتھ آتے ہیں، وہ کھانا پینا چھوڑ دیتے ہیں، جس کی وجہ سے یاتریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عقیدت مندوں کو ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ Pilgrims Death in Chardham

ABOUT THE AUTHOR

...view details