آگرہ: ریاست اترپردیش کے آگرہ سٹی اسٹیشن روڈ پر واقع دھرم شالہ میں جمعرات کو ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ دھرم شالہ میں جاری کھدائی کے کام کی وجہ سے اچانک چھ مکانات منہدم ہو گئے۔ اس حادثے میں ایک بچی کی موت ہو گئی جبکہ دیگر دو لوگوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ آگرہ کے اے ڈی ایم سٹی انجنی کمار نے بتایا کہ ایک چار سالہ بچی رشالی کی لاش نکال لی گئی ہے۔ متاثرہ مکیش شرما نے بتایا کہ ان کا ایک بیٹا اور اس کی دو بیٹیاں ملبے میں دب گئے تھے۔ بیٹے وویک اور ویویک کی بیٹی ویدیہی کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔
دوسری طرف آگرہ کے اے ڈی ایم سٹی انجنی کمار نے بتایا کہ سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب تیلم مائی محلے کے بیسمنٹ میں کھدائی کا کام جار ی تھا، جس کی وجہ سے چھ مکانوں کے پچھلے حصے گر گئے۔ ایک مکان میں ایک شخص اور اس کی دو بیٹیاں ملبے تلے دب گئیں۔ جس میں ایک چار سالہ بچی رشالی کی لاش نکال لی گئی ہے۔ دو افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ دونوں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ پہلی نظر سے لگتا ہے کہ حفاظتی انتظامات نہیں کیے گئے تھے۔ قصورواروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔