اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Cabinet Reshuffle: اسمرتی ایرانی اور سندھیا سمیت دیگر رہنما کابینی کمیٹی میں شامل - کابینہ کمیٹی

سابق وزیر قانون روی شنکر پرساد، وزیر ماحولیات پرکاش جاؤڈیکر سمیت دیگر کئی سینیئر رہنما کابینہ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ایسے میں اب کمیٹیوں میں بھی نئی تبدیلی کی گئی ہے۔

سندھیا سمیت دیگررہنما کابینہ کمیٹی میں شامل
سندھیا سمیت دیگررہنما کابینہ کمیٹی میں شامل

By

Published : Jul 13, 2021, 11:48 AM IST

Updated : Jul 13, 2021, 12:06 PM IST

مرکز کی مودی حکومت نے حال ہی میں کابینہ میں توسیع کی ہے۔ ­اس کے بعد کابینہ کی کمیٹیوں میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مودی کابینہ میں شامل کئے گئے رہنماؤں کو کابینی کمیٹی میں جگہ دی گئی ہے۔ ­ان میں بھوپیندر یادو، سربانند سونووال، منسکھ منڈاویا سمیت دیگر کئی وزراء کا نام شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی، جیوتی رادتیہ سندھیا، نارائن رانے، اشون ویشنو، کرن رجیجیو اور انوراگ ٹھاکر جیسے نوجوان چہروں کو بھی اس مرتبہ کابینی کمیٹی میں جگہ دی گئی ہے۔ ­وہیں سابق وزیر قانون روی شنکر پرساد، وزیر ماحولیات پرکاش جاؤڈیکر جیسے سینیئر رہنما کابینہ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ایسے میں اب کمیٹیوں میں نئی تبدیلی کی گئی ہے۔

پارلیمانی معاملات کی کابینی کمیٹی میں ارجن منڈا، ویریندر کمار، کرن رجیجو اور انوراگ ٹھاکر کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کمیٹی کی صدارت وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کررہے ہیں۔ جب کہ سیاسی امور سے جڑی کابینی کمیٹی میں اسمرتی ایرانی، سربانند سونووال، گری راج سنگھ، منسکھ منڈاویا، بھوپیندر یادو کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کمیٹی کی کمان خود وزیر اعظم نریندر مودی سنبھال رہے ہیں۔ ­

انویسٹمینٹ اور گروتھ سے جڑی کابینہ کمیٹی میں نارائن رانے، جیوتی رادتیہ سندھیا، اشونی ویشنو کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ کمیٹی وزیر اعظم کی قیادت میں کام کرے گی۔ روزگار اور اسکل سے جڑی کمیٹی میں دھرمیندر پردھان، اشونی ویشنو، بھوپیندر یادو ہردیپ پوری اور آرپی سنگھ کو جگہ ملی ہے۔ اس کی کمان بھی وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھ میں ہے۔

مزید پڑھیں:مرکزی کابینہ میں توسیع، کئی نئے چہرے شامل کئے گئے

کابینہ میں حفاظتی معاملوں کی کابینی کمیٹی میں کسی طرح کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی کابینہ میں توسیع کی تھی۔ اس دوران تقریباً تین درجن سے زیادہ نئے وزراء کو حلف دلایا گیا تھا۔ تقریباً بارہ وزراء کو پروموشن دیتے ہوئے ان کی وزارت تبدیل کی گئی تھی۔

Last Updated : Jul 13, 2021, 12:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details