ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Manoj Sinha meets PM Modi منوج سنہا نے مودی اور راج ناتھ سے ملاقات کی - جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کو یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔بعد ازاں سنہا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے بھی ملاقات کی اور انہیں ریاست میں سیکورٹی کی صورتحال کے بارے میں خاص طور پر آگاہ کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 13, 2022, 8:24 PM IST

نئی دہلی: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کو یہاں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور انہیں ریاست میں امن و امان کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

سنہا کے دفتر نے بعد میں ٹویٹ کیا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے میٹنگ کے دوران وزیراعظم کو خاص طورسے زراعت اور اس سے متعلقہ شعبوں کی مجموعی ترقی اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے نیز زرعی برآمدات بڑھانے، جدید بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کو فروغ دینے کے لیے طے شدہ مدت میں اپیکس کمیٹی کی سفارشات کے بارے میں بتایا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ انہوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں کی طرف سے وزیر اعظم سے اظہار تشکر بھی کیا۔ بعد ازاں سنہا نے وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی اور انہیں ریاست میں سیکورٹی کی صورتحال کے بارے میں خاص طور پر آگاہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details