اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Mann Ki Baat سال 2022 ملک کے لیے بڑی کامیابیوں کا سال، بھارت نے دنیا میں ایک خاص مقام بنایا، مودی - ریڈیو پروگرام من کی بات

وزیر اعظم مودی اپنے ریڈیو پروگرام 'من کی بات' میں کہا کہ سال 2022 بھارت کے دنیا کی پانچویں بڑی معیشت کا مقام حاصل کرنا، 220 کروڑ ویکسینیشن کے ناقابل یقین اعداد و شمار کو عبور کرنا، 400 ارب ڈالر سے زیادہ کی برآمدات کے جادوئی اعداد و شمار کو عبور کرنا، ہر شخص کے ذریعہ خود انحصار بھارت کے عزم کو اپنانا ایک بہت بڑی مثال ہے۔Mann Ki Baat

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 25, 2022, 4:49 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے تاریخ کے صفحات میں سمٹنے جارہے 2022 کو بھارت کے لیے 'بہت متاثر کن اور شاندار' قرار دیتے ہوئے اتوارکو کہا کہ سال کے دوران ملک نے دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت کا درجہ حاصل کرنے، ریکارڈ برآمدات کا حصول اور کووڈ ویکسینیشن کی ایک قابل ذکر مہم سمیت معاشی-سماجی-تکنیکی شعبے میں بہت سی بڑی ریکارڈ کامیابیاں حاصل کی ہیں جس سے دنیا میں بھارت کے لیے ایک خاص مقام بنا ہے اور یہ کامیابیاں بھارت کے مستقبل کے امکانات کو مضبوط کرنے والی ہیں۔PM Says Successes in Various Fields During 2022

اپنے ریڈیو پروگرام 'من کی بات' کے چھٹے (96ویں) ایپی سوڈ میں مودی نے آج کہا، 'سال 2022 میں بھارت کے دنیا کی پانچویں بڑی معیشت کا مقام حاصل کرنا، 220 کروڑ ویکسینیشن کے ناقابل یقین اعداد و شمار کو عبور کرنا، 400 ارب ڈالر سے زیادہ کی برآمدات کے جادوئی اعداد و شمار کو عبور کرنا، ہر شخص کے ذریعہ خود انحصار بھارت کے عزم کو اپنانا، پہلے مقامی طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت کا خیرمقدم ، خلا، ڈرون اور دفاعی شعبے میں بھارت کا پرچم لہرانا، ہر شعبہ میں بھارت کی کامیابیاں استقامت کی مثال ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا، 'سال 2022 واقعی بہت متاثر کن، کئی طریقوں سے حیرت انگیز رہا ہے۔ اس سال بھارت نے اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کیے اور اسی سال امرت کال کا آغاز ہوا۔ اس سال ملک نے نئی رفتار پکڑی، تمام اہل وطن نے ایک سے بڑھ کر ایک کام کیا۔ 2022 کی مختلف کامیابیوں نے آج پوری دنیا میں بھارت کے لیے ایک خاص مقام بنایا ہے۔

مودی نے کہا، 'اس سال کھیلوں کے میدان میں بھی بھارت کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔ 'کامن ویلتھ گیمز ہوں یا ہماری خواتین کی ہاکی ٹیم کی جیت، ہمارے نوجوانوں نے زبردست صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ماضی کا مشاہدہ ہمیشہ ہمیں حال اور مستقبل کی تیاریوں کے لیے تحریک دیتا ہے۔ 2022 میں ملک کے لوگوں کی طاقت، ان کا تعاون، ان کا عزم، ان کی کامیابی کا دائرہ اتنا بڑھ گیا کہ 'من کی بات' میں سب کو شامل کرنا مشکل ہو گا۔

انہوں نے کہا، 'سال 2022 'ایک بھارت-شریشٹھ بھارت' کے جذبے کو پھیلانے کے لیے بھی جانا جائے گا۔ ملک کے لوگوں نے بھی اتحاد اور یکجہتی کو منانے کے لیے بہت سے شاندار تقریبات کا اہتمام کیا۔ گجرات کا مادھو پور میلہ ہو، جہاں رکمنی کی شادی ، اور بھگوان کرشنا کا شمال مشرق سے تعلق کا فیسٹیول منایا جاتا ہے، یا کاشی تمل سنگم ہو، ان تہواروں نے بھی اتحاد کے کئی رنگ دکھائے۔ 2022 میں اہل وطن نے ایک اور لازوال تاریخ لکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2022 میں اگست کے مہینے میں 'ہر گھر ترنگا' مہم ناقابل فراموش ہے۔ یہ وہ لمحات تھے جب ہر ملک کے باشندے کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے تھے۔ آزادی کے 75 سال کی اس مہم میں پورا ملک ترنگا بن گیا۔ چھ کروڑ سے زیادہ لوگوں نے ترنگے کے ساتھ 'سیلفیاں' بھی بھیجیں۔ آزادی کا یہ امرت مہوتسو اگلے سال بھی اسی طرح جاری رہے گا – یہ امرت کال کی بنیاد کو مزید مضبوط کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Atal Bihari Vajpayee Birth Anniversary مرمو، دھنکھڑ اور مودی نے واجپئی کو خراج عقیدت پیش کیا

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details