نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ ملک میں بہت سے ایسے باصلاحیت لوگ ہیں جو اپنی محنت کی بدولت کامیابی کی چوٹی پر پہنچے ہیں اور 'من کی بات' ہی ان کی مصنوعات کو سب کے سامنے لانے کا ذریعہ بنا۔ مودی نے اپنے ماہانہ پروگرام 'من کی بات' میں کہا، ''ہمارے ملک میں بہت سے ایسے باصلاحیت لوگ ہیں جو اپنی محنت کی وجہ سے کامیابی کی چوٹی تک پہنچے ہیں۔ انہیں یاد ہے کہ وشاکھاپٹنم کے وینکٹ مرلی پرساد نے ایک خود انحصار ہندوستان کا چارٹ شیئر کیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ وہ کس طرح زیادہ سے زیادہ ہندوستانی مصنوعات کا استعمال کریں گے۔ جب بیتیا کے پرمود نے ایل ای ڈی بلب بنانے کی چھوٹی یونٹ قائم کی یا گڑھ مکتیشور کے سنتوش نے میٹس بنانے کا کام کیا، تو 'من کی بات' ہی ان کی مصنوعات کو عوام تک پہنچانے کا ذریعہ بنا۔
انہوں نے کہا، "ہم نے ' 'میک ان انڈیا' کی کئی مثالوں سے لے کر اسپیس اسٹارٹ-اپ کی چرچا ’من کی بات‘ میں کی ہے۔ مودی نے کہا کہ کچھ ایپی سوڈ پہلے انہوں نے منی پور کی بہن وجے شانتی دیوی کا بھی ذکر کیا تھا۔ وجے شانتی کمل کے ریشوں سے کپڑے بناتی ہے۔ جب 'من کی بات' میں ان کے اس منفرد ماحول دوست آئیڈیا کے بارے میں بات کی گئی تو ان کا کام اورزیادہ مقبول ہوگیا۔ وزیر اعظم نے کہا، "ہم بہت مطمئن ہیں کہ 'من کی بات' میں ہم نے ملک کی خواتین کی طاقت کی سینکڑوں متاثر کن کہانیوں کا ذکر کیا ہے۔ ہماری فوج ہو یا کھیلوں کی دنیا، میں نے جب بھی خواتین کی حصولیابیوں پربات کی ہے، ان کی بہت تعریف کی گئی ہے۔