اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Delhi Government Schools: منیش سسودیا نے ڈھائی سو اسکولوں کی فہرست جاری کی - Education in government schools in Delhi

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم Minister of Education منیش سسودیا Manish Sisodia نے کہا کہ دہلیDelhi میں اروند کیجریوال Arvind Kejriwal کی قیادت میں گزشتہ 5 برسوں میں دہلی کے سرکاری اسکولوں میں تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کے معیار میں کافی بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو تربیت کے لیے بیرون ملک Abroad بھیجا جا رہا ہے تاکہ وہ بچوں کو بہتر انداز میں پڑھا سکیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے نتائج میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔

Manish Sisodia released the list of schools
منیش سسودیا نے ڈھائی سو اسکولوں کی فہرست جاری کی

By

Published : Nov 28, 2021, 7:10 PM IST

منیش سسودیا نے آج پریس کانفرنس Press Conference کرکے 12 ویں جماعت تک ڈھائی سو اسکولوں کی فہرست جاری کی ہے اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا کہ 'اگر ان کے یہاں تعلیم بہتر ہے تو وہ بھی ڈھائی سو اسکول کی فہرست جاری کریں، تاکہ عوام کو پتہ چل سکے کہ کہاں کا تعلیمی معیار بہتر ہے۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب کے وزیر تعلیم Minister Education کو بحث کرنے کا چیلنج دیا۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ دہلی کے سرکاری اسکولوں کے اس سال تقریباً 500 بچوں نے 'جے ای ای مینس' کے امتحان میں کوالیفائی کیا ہے۔ اس کے علاوہ تقریباً 70 بچوں نے جے ای ای ایڈوانسڈ امتحان پاس کیا ہے۔

بتا دیں کہ حال ہی میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال Arvind Kejriwal پنجاب کے دورے پر تھے۔ وہاں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'دہلی حکومت نے پانچ سالوں میں دہلی کے تعلیمی نظام میں کافی بہتری کی ہے۔ اس پر پنجاب کے وزیر تعلیم پرگٹ سنگھ نے کہا کہ پنجاب میں تعلیم پر بہت کام ہوا ہے لیکن دہلی میں کچھ نہیں کیا گیا'۔

اس دوران دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے کہا کہ پنجاب کے وزیر تعلیم پرگت سنگھ نے ڈھائی سو اسکولوں کی فہرست جاری کرنے کی بات کی ہے۔ اس کے تحت دہلی حکومت نے بحث کے لیے ڈھائی سو اسکولوں کی فہرست جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اگر پنجاب میں صحیح معنوں میں تعلیم میں بہتری آئی ہے تو پنجاب حکومت آج رات تک ڈھائی سو اسکولوں کی فہرست جاری کرے تاکہ تعلیم پر بحث ہو سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details