اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Education System: پنجاب کی حکومت نے تعلیم کے میدان میں کیا کام کیا

پنجاب کے وزیر تعلیم میدان Education Field چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔ انہوں نے معیاری تعلیم کے لیے اب پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ چنی صاحب آگے آئیں اور اپنے اسکولوں کی فہرست جاری کریں اور یہ بھی بتائیں کہ ان کی حکومت میں پنجاب کے اسکولوں میں کیا کام ہوئے ہیں؟

'پنجاب کی حکومت بتائے کہ اس نے تعلیم کے میدان میں کیا کام کیا ہے؟'
'پنجاب کی حکومت بتائے کہ اس نے تعلیم کے میدان میں کیا کام کیا ہے؟'

By

Published : Nov 29, 2021, 5:19 PM IST

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سسودیا Manish Sisodia on School نے سرکاری اسکولوں میں معیاری تعلیم کے معاملے پر گزشتہ دن دہلی کے 250 اسکولوں کی فہرست جاری کرکے پنجاب کے وزیر تعلیم سے 250 اسکولوں کی فہرست جاری کرنے کا چیلنج دیا تھا لیکن ایک دن گزر جانے کے بعد بھی پنجاب کے وزیر تعلیم کی جانب سے کوئی جواب نہ آنے پر آج دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ نے پریس کانفرنس کرکے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو چیلنج کیا ہے۔

'پنجاب کی حکومت بتائے کہ اس نے تعلیم کے میدان میں کیا کام کیا ہے؟'

سسودیا نے کہا کہ پنجاب کے وزیر تعلیم میدان چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔ انہوں نے معیاری تعلیم کے لیے اب پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ چنی صاحب آگے آئیں اور اپنے اسکولوں کی فہرست جاری کریں اور یہ بھی بتائیں کہ ان کی حکومت میں پنجاب کے اسکولوں میں کیا کام ہوئے ہیں؟

مزید پڑھیں:،


سسودیا نے کہا کہ میں نے کل دہلی کے 250 اسکولوں کی فہرست جاری کی تھی اور ان سے بھی فہرست مانگی تھی، 24 گھنٹے گزر گئے لیکن جواب نہیں آیا۔ لگتا ہے وہ میدان چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ پچھلے سالوں میں پنجاب میں کوئی کام نہیں ہوا۔ اب میں چنی صاحب سے درخواست کروں گا کہ 250 سکولوں کی فہرست دیں اور بتائیں کہ ان اسکولوں میں کیا کام ہوا ہے۔


سسودیا نے پارلیمنٹ میں زرعی قانون کو واپس لینے پر کسانوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اسے کسانوں کی جیت قرار دیا۔ یہ بھی کہا کہ انہیں امید ہے کہ اب لوک سبھا اور وزیر اعظم کسانوں کے جانی اور مالی نقصان پر معافی مانگیں گے۔ اسی وقت ڈی ڈی ایم اے کی میٹنگ میں سسودیا نے نئے ویرینٹ پر تبادلہ خیال کرنے کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی تیاریوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ ماہرین مسلسل معلومات جمع کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details