سونمرگ: جموں و کشمیر کیبل کار کارپوریشن نے پہلی بار سیاحتی مقام سونمرگ میں سکی لفٹ کا سنگ بنیاد رکھا، جس کے بعد سیاحت سے وابستہ لوگوں نے اس اہم پیش رفت پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس سکی لفٹ کی سنگ بنیاد کے ساتھ ہی سونمرگ اب گلمرگ اور پہلگام کے بعد تیسرے نمبر پر ہوگا جہاں سکی لفٹ کی بنیاد رکھی جائے گی۔ Managing Director Cable Car corporation foundation for installation of Ski drag lift at sonmarg
واضح رہے کہ گلمرگ اور پھلگام میں پہلے ہی ایسی سہولیات موجود تھیں جو سردیوں میں سکی کھیلوں کے لیے استعمال کی جاتی تھیں۔ چونکہ سونمرگ سردیوں میں بند رہتا ہے، جس کے باعث اس سیاحتی مقام پر ایسی کوئی سرگرمیاں نہیں ہوتی تھیں لیکن اب زیڈ موڑ ٹنل کی تعمیر کے بعد سونمرگ کو بھی ہر طرح کے موسم میں کھلا رکھا جائے گا۔ حکومت نے اس سیاحتی مقام میں سنو سکی کھیل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو سونمرگ کی طرف راغب کیا جا سکے۔