اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Alami Tablighi Ijtima عالمی تبلیغی اجتماع میں ری سائیکل سسٹم کا انتظام - عالمی تبلیغی اجتماع میں ری سائیکل سسٹم

عالمی تبلیغی اجتماع میں ہونے والے سوالیڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ساتھ ہی دیگر کاموں میں استعمال ہونے والا پانی بھی ری سائیکل کیا جا رہا ہے اور اس پانی کو آس پاس کے کھیتوں میں سپلائی کیا جارہا ہے۔ Alami Tablighi Ijtima In Bhopal

عالمی تبلیغی اجتماع میں ری سائیکل سسٹم کا انتظام
عالمی تبلیغی اجتماع میں ری سائیکل سسٹم کا انتظام

By

Published : Nov 20, 2022, 5:28 PM IST

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں گزشتہ کئی سالوں سے عالمی تبلیغی اجتماع کا انعقاد کیا جارہا ہے، جہاں بڑی تعداد میں فرزندان توحید کے لئے کئی طرح کے انتظامات کیے جاتے ہیں تاکہ اجتماع میں شرکت کرنے والوں کو کسی بھی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ رواں برس ریاست میں 73واں عالمی تبلیغی اجتماع منعقد ہو رہا ہے۔ اس بار اجتماع کمیٹی نے اجتماع کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف منصوبے بنائے ہیں۔ اجتماع گاہ پر جماعتیوں کی سہولیات کے لیے 4500 عارضی بیت الخلاء، غسل خانے اور وضو خانے بنائے گئے ہیں۔ یہاں سے نکلنے والے سوالیڈ ویسٹ مٹیریل کو تین مرحلوں میں ری سائیکل کیا جارہا ہے، جس کے لیے اجتماع گاہ پر تین پلانٹ بنائے گئے ہیں، جس سے اس غلاظت کو ری سائیکل کرکے بدبو والا پانی اور سالڈ ویسٹ کو اجتماع گاہ سے دور پہنچایا جا رہا ہے۔ جس سے اجتماع گاہ میں کسی بھی طرح کی بدبو نہیں پھیل رہی ہے۔ ساتھ ہی یہاں کا پانی ری سائیکل کرکے کھیتوں میں سپلائی کیا جارہا ہے۔ Management of Recycle System in alami tablighi ijtima in bhopal

عالمی تبلیغی اجتماع میں ری سائیکل سسٹم کا انتظام

مزید پڑھیں:۔Alami Tablighi Ijtema In Bhopal بھوپال میں 73 ویں عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا دن

وہیں اجتماع گاہ پر بڑی تعداد میں فوڈ زون لگائے گئے ہیں اور یہاں سے نکلنے والے جھوٹے کھانے کو کمپوسٹ کیا جارہا ہے، جس سے کھاد بن رہا ہے اور کھیتوں کو پہنچایا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی اجتماع گاہ میں پلاسٹک پیپر کو ری سائیکل کرکے باہر بھیجا جا رہا ہے۔ ان سب کے لئے اجتماع گاہ پنڈال میں گیلا کچڑا اور سوکھا کچڑا پھینکنے کے لیے خاص طور سے تھیلیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔
اجتماع گاہ کی کچی زمین پر بڑی تعداد میں لوگوں کی چہل پہل سے آنے والی دھول کے غبار روکنے کے انتظام میں اجتماع کمیٹی نے انتظامات کئے ہیں۔ اس کے لیے پورے علاقے میں ہر چار گھنٹے میں اسپرنکلر سے پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔ جس سے جماعتیوں کو کافی راحت ملی ہے اور اس بار صحیح معنوں میں اجتماع گاہ کلین اینڈ گرین تھیم پر پوری طرح کھڑا اتر رہا ہے جو ماحولیات کو بہتر بنانے کے لیے ایک بہترین قدم ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details