اگر انسان مصمم ارادہ کر لے تو کوئی بھی مشکل کام کر سکتا ہے۔ کرناٹک کے پردیپ نائک نے ایک انوکھا اور مشکل کام کر کے اس بات کو ثابت کیا ہے، جس کے لیے ان کا نام انڈیا بک آف ریکارڈز میں درج کیا گیا ہے۔
یہ کامیابی گیروسوپا- بسکولی باشندہ پردیپ منجوناتھ نائک نے حاصل کی ہے۔ ہنناور کے ایس ڈی ایم کالج سے گریجویشن مکمل کرنے کے بعد اب وہ کاروار کے باڑا میں شیواجی ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ سے بی ایڈ کر رہے ہیں۔
قومی ترانہ کو 17 چاک کے ٹکڑوں میں تراشنے میں انہیں 18 گھنٹے لگے۔ ایسا کرکے انہوں نے اپنا نام انڈیا بک آف ریکارڈ میں درج کرالیا ہے۔
تعطلیات اور طوفان کے دوران آن لائن کلاسز معطل کر دی گئی تھیں۔ اسی وقت انہوں نے قومی ترانے کو چاک کے ٹکڑوں پر تراشنے کا فیصلہ کیا۔