جے پور: ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے گلتہ گیٹ تھانا علاقہ میں 108 برس کی عمر رسیدہ خاتون جمانہ دیوی کے پیر کاٹ کر کنگن چوری کرنے والا ملزم گرفتار ہوگیا ہے۔ ملزم کا نام اوم پرکاش ہے۔ پولیس نے اس کے قبضے سے لوٹ کے کنگن بھی برآمد کر لئے ہیں۔Accused of biting foot of elderly woman arrested
جے پور پولیس کے ایڈیشنل پولیس کمشنر اجے پال لامبہ کی جانب سے پریس کانفرنس کے ذریعے مذکورہ معاملہ کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل پولیس کمشنر نے بتایا کہ 9 اکتوبر کو گلتہ گیٹ تھانا علاقہ میں جمانہ دیوی نام کی ایک معمر خاتون کے پیر کاٹ کر کنگن چوری کر لئے گئے تھے۔ اس پورے معاملے کو لے کر ڈیپوٹی پولیس کمشنر پریش دیشمکھ کی قیادت میں ایک خاص ٹیم بنائی گئی تھی، اس ٹیم میں آس پاس کے علاقے کے تھانوں کے انچارج کو بھی شامل کیا گیا تھا۔