اردو

urdu

By

Published : Apr 9, 2023, 9:52 AM IST

ETV Bharat / bharat

Asif Burnt Alive In Ujjain جلتی ہوئی حالت میں سڑک پر پہنچا نوجوان، پولیس پر لگایا آگ لگانے کا الزام

شہر اجین میں ایک نوجوان جلتی ہوئی حالت میں سڑک پر پایا گیا۔ مقامی لوگوں نے اس پر پانی ڈال کر آگ بجھائی اور اس کو اسپتال میں داخل کرایا۔ نوجوان نے پولیس اہلکاروں پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے ہی مجھے آگ لگائی ہے۔Man burnt alive in ujjain

جلتی ہوئی حالت میں سڑک پر پہنچا نوجوان
جلتی ہوئی حالت میں سڑک پر پہنچا نوجوان

جلتی ہوئی حالت میں سڑک پر پہنچا نوجوان

اجین: ریاست مدھیہ پردیش کے اجین شہر کے تھانہ کوتوالی اور تھانہ چمن گنج علاقے میں کل رات ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں آصف نامی ایک نوجوان جلتی ہوئی حالت میں سڑک پر پہنچا، آصف کو جلتا دیکھ کر لوگوں نے اس پر پانی ڈال کر آگ بجھائی۔ اس دوران ایک آٹو ڈرائیور کی مدد سے ہسپتال پہنچایا گیا۔ واقعے کی لائیو ویڈیو منظر عام پر آئی۔ تصاویر میں سڑک کے درمیان موجود آصف زخمی حالت میں مدد کی درخواست کررہا ہے اور الزام لگا رہا ہے کہ پولیس نے اس کو آگ لگائی ہے تاہم وہ یہ بھی کہتا ہے کہ میں نہیں جانتا وہ لوگ کون تھے ۔



دراصل یہ پورا واقعہ شہر کے تھانہ کوتوالی علاقہ کے تحت میونسپل کارپوریشن زون نمبر 2 کے پیچھے سڑک کے کنارے بنے پبلک تھنک ٹینک میں ہوا۔ جہاں آصف ولد یاسین خان جو تھانہ چمن گنج علاقہ کے تحت گاندھی نگر کے رہنے والا ہے جلی ہوئی حالت میں چیخ و پکار کرتا ہوا نظر آیا۔ یہ واقعہ ہفتہ کی رات تقریباً 09:30 بجے کا ہے۔ متاثرہ آصف اچانک جلتی ہوئی حالت میں بیت الخلا سے باہر نکلا اور سڑک پر مدد کی درخواست کرنے لگا۔آصف کی دو ویڈیوز سامنے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔Boy sets girl, himself on fire: کیرالا میں لڑکے نے لڑکی کو آگ لگاکرخودکشی کرلی، دونوں ہلاک

اسی ویڈیو میں آصف 90 فیصد جل چکا ہے، لوگ آصف کی آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں، اس دوران آصف مسلسل مدد کی التجا کر رہا ہے، مجھے ہسپتال لے چلو اور پولیس والوں پر الزام لگا رہا ہے کہ انہوں نے مجھے آگ لگائی ہے۔ وہ ملسل بتارہا ہے کہ میرا نام آصف ولد یاسین خان ہے، میں پینٹر کا کام کرتا ہوں۔ میرے والد کا انتقال ہوچکا ہے۔ میں گاندھی نگر تھانہ کے چمن گنج علاقے میں رہتا ہوں۔ دو لوگوں نے مجھے بلایا اور آگ لگا دی۔ وہ لوگ سیاہ رنگ کے سفاری سوٹ میں تھے۔ ان کے چہرے کپڑوں سے پوشیدہ تھے۔ میں نے ایک کا کپڑا کھینچا لیکن اسے پہچان نہ سکا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details