اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نندی گرام نتیجہ کو چیلنج کرنے والے کیس میں سنوائی 24 جون تک ملتوی

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ذریعے نندی گرام نتیجہ کو چیلینج دینے والے معاملے میں کولکاتا ہائی کورٹ نے سنوائی 24 جون تک کے لئے ٹال دی ہے۔

Mamata files election petition against Suvendu in HC; hearing on Friday
ممتا بنرجی کے معاملے پر دائر معاملے کی سنوائی 24 جون کو

By

Published : Jun 18, 2021, 1:17 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی (West Bengal Chief Minister Mamata Banerjee) نے شوبھیندو ادھیکاری کے خلاف کولکاتا ہائی کورٹ (Calcutta High Court) میں ایک پٹیشن دائر کی تھی جس کی سنوائی اب 24 جون کو ہوگی۔

معلوم ہوکہ مغربی بنگال اسمبلی انتخاب میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نندی گرام اسمبلی حلقہ (Nandigram seat) سے میدان میں تھیں جب کہ ان کے کبھی ساتھی رہے شوبھیندو ادھیکاری کو بی جے پی نے نندی گرام سے میدان میں اتارا تھا۔ شروعاتی نتائج میں ممتا کی جیت قرار دی گئی تھی لیکن کچھ گھنٹوں کے بعد شوبھیندو ادھیکاری کو کامیاب قرار دیا گیا۔ نتیجہ سے ناراض ہوکر ممتا بنرجی نے کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

واضح رہے کہ شوبھیندو ادھیکاری مغربی بنگال میں حزب اختلاف کے رہنما ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details