ممتا بنرجی نے وزیر اعظم مودی کو لکھے خط میں کہا ہے کہ مرکزی وزارت تعلیم نے آن لائن، ورچوئل بین الاقوامی کانفرنسز، سیمیناروں، تربیت وغیرہ پر مختلف پابندیاں عائد کردی ہیں۔ یہ پابندیاں ریاستی یونیورسٹیوں پر بھی عاید کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے ریاستی حکومت سے کوئی مشورہ نہیں کیا گیا ہے ۔
وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں ممتا بنرجی نے لکھا ہے کہ 'یونیورسٹیوں کو زیادہ سے زیادہ ہر سطح پر تعلیمی سرگرمیاں انجام دینے کی آزادی ہونی چاہئے، لیکن جس طریقے سے یہ پابندیاں عائد کی گئیں ہیں اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مرکزی حکومت تعلیمی سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ کیا یہ ملک پر ایک نظریہ تھوپنے کی کوشش تو نہیں کی جارہی ہے؟'