مغربی بنگالمیں گزشتہ ایک ماہ کے اندر جرائم کی وارداتوں میں اضافے اور قتل عام کے سبب لاء اینڈ آرڈر کی موجودہ صورتحال موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔
ریاست کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور حزب اختلاف کے رہنماؤں کے درمیان موجودہ صورتحال کو لے کر زبردست بیان بازی جاری ہے۔
اسی درمیان ترنمول کانگریس کی سربراہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ملک کی دیگر ریاستوں کے مختلف وزرائے اعلیٰ کے نام خطوط لکھ کر بی جے پی کے ذریعہ ریاست میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کا ذکر کیا ہے۔ Bengal CM Letter to Different States CM
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے اپنے خط میں بی جے پی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مغربی بنگال میں جمہوریت کے مضبوط جڑ کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ بنگال کو منظم طریقے سے بدنام کرنے کی سازش بھی جاری ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے سرکاری ادارے سی بی آئی، ای ڈی کو اپنے سیاسی مقاصد کے تحت استعمال کر رہی ہے۔
دوسری طرف مغربی بنگال بی جے پی کے ترجمان سومیک بھٹاچاریہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے خط لکھنا کوئی نئی بات نہیں ہے، وہ اکثر و بیشتر اس طرح کے کام کرتی رہتی ہیں، تاکہ سرخیوں میں رہ سکیں۔
Mamata Banerjee Writes Letter to CMs: وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا مختلف ریاستی وزراء اعلیٰ کے نام خط - ترنمول کانگریس کا بی جے پی پر الزام
مغربی بنگال ترنمول کانگریس کی سربراہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ملک کی دیگر ریاستوں کے مختلف وزرائے اعلیٰ کے نام خطوط لکھ کر بی جے پی کے ذریعہ ریاست میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کا ذکر کیا ہے۔ Bengal CM Letter to Different States CM
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا مختلف ریاستی وزراء اعلیٰ کے نام خط
انہوں نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ بنگال کی موجودہ سیکیورٹی کی صورتحال ملک کی دوسری ریاستوں کے مقابلے میں بہت خراب ہے، وزیراعلیٰ وزیراعظم اور صدر جمہوریہ ہند کو خط لکھ کر مغربی بنگال کے لاء اینڈ آرڈر اور موجودہ سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے مدد کی اپیل کرنی چاہیے تھی، لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔