ایسے حالات میں جب کہ ویسٹ بنگال میں انتخابی نتائج آچکے ہیں اور ترنمول کانگریس نے فتح کا پرچم لہرادیا ہے۔ ممتا بینرجی نے بی جے پی کو چاروں خانے چِت کردیا ہے۔ جہاں ایک جانب اس نے 200 سے زیادہ سیٹوں کے ساتھ ریاست کو فتح کرلیا ہے وہیں وہ 2024 میں پرائم منسٹر عہدے کے لیے ایک مضبوط دعویدار کے روپ میں نظر آرہی ہیں۔
- قومی سطح پر بی جے پی کے خلاف اپوزیشن مضبوط ہوگا
مغربی بنگال میں لگاتار تیسری فتح سے نہ صرف ریاست میں ممتا بنرجی کی پوزیشن مضبوط ہوگی بلکہ بی جے پی کے خلاف اپوزیشن کو قومی سطح پر متحد کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ سنگوراور نندی گرام میں دس سال سے زیادہ عرصہ تک سڑکوں پر ہزاروں کسانوں کی رہنمائی کرنے سے پہلے ممتا بنرجی نے آٹھ سال سے زیادہ عرصے تک بغیر کسی چیلنج کے ریاست پر حکومت کی۔ آٹھ سالوں کے بعد ان کے اقتدار کو 2019 میں چیلینج کیا گیا جب مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے 18 نشستوں پر اپنا پرچم لہرایا۔
66 سالہ ممتا بنرجی نے اپنے سیاسی سفر کو اس وقت ایک تیز دھار ثابت کیا جب انہوں نے 2007-08 میں نندی گرام اور سنگور میں ناراض لوگوں کو بائیں بازو کی حکومت کے خلاف محاذ کھولتے ہوئے سیاسی جنگ کی طرف راغب کیا۔ اس کے بعد وہ حکومت کے مرکز 'نوبنا' میں پہنچ گئیں۔
- ممتا ہوئی مضبوط احتجاجی تحریک کے ذریعہ
احتجاجی تحریک کے ذریعہ مضبوط ہوئی ترنمول کانگریس کی ممتا بنرجی نے کانگریس کے رضاکار کی حیثیت سے پڑھائی کے دنوں میں ہی اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ یہ ان کے کرشمے کا ہی ایک کمال تھا کہ وہ یو پی اے اور این ڈی اے دونوں طرح کی ہی حکومتوں میں وزیر بن گئیں۔ ریاست میں صنعت کاری کے لئے کسانوں سے زبردستی اراضی کے حصول کے معاملے پر وہ نندی گرام اور سنگور میں کمیونسٹ حکومت کے خلاف دیوار بن کر کھڑی ہوئیں اور اس تحریک کی کامیاب قیادت کی۔
یہ تحریکیں ممتا کی تقدیر بدلنے والی تھیں اور ترنمول کانگریس ایک مضبوط پارٹی کے طور پر ابھری۔ ممتا نے جنوری 1998 میں کانگریس سے علاحدگی کے بعد ترنمول کانگریس کی بنیاد رکھی اور ان کی پارٹی ریاست میں کمیونسٹ حکمرانی کے خلاف لڑتی رہی۔
- حیرت انگیز فتح ملی 2016 میں
سال 2016 میں بھی ممتا کو ایک حیرت انگیز فتح ہوئی۔ پارٹی کے قیام کے بعد 2001 میں جب ریاستی اسمبلی کے انتخابات ہوئے تو ترنمول کانگریس 294 رکنی اسمبلی میں 60 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی اور بائیں بازو کے محاذ کو 192 نشستیں مل گئیں۔ جب کہ وہیں 2006 کے اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی طاقت آدھی رہ گئی اور وہ صرف 30 نشستیں ہی حاصل کرسکیں، جبکہ بائیں محاذ نے 219 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔