اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Kharge Reached Ahmedabad ملکارجن کھرگے نے سابرمتی آشرم سے انتخابی مہم شروع کی - احمد آباد میں بابائے قوم مہاتما گاندھی

ملکارجن کھرگے نے جمعہ کو گجرات کے احمد آباد میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مشہور سابرمتی آشرم میں باپو کو خراج عقیدت پیش کرکے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس جمہوری طریقہ کار کو اپناتے ہوئے صدر کے عہدہ کے لیے انتخابات کروا رہی ہے، جب کہ دیگر سیاسی جماعتیں ایسے عمل سے بھاگتی ہیں اور من مانے طریقے سے صدر کا انتخاب کرواتی ہیں۔Kharge started campaign for elections from Sabarmati Ashram

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 7, 2022, 10:50 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے صدارتی امیدوار ملکارجن کھرگے نے جمعہ کو گجرات کے احمد آباد میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مشہور سابرمتی آشرم میں باپو کو خراج عقیدت پیش کرکے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ کھرگے کانگریس صدر کے عہدے کے لیے نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ سے ایک دن پہلے سابرمتی آشرم گئے اور گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انتخابی مہم کا آغاز کیا۔Kharge started campaign for elections from Sabarmati Ashram

انہوں نے کہا کہ کانگریس جمہوری طریقہ کار کو اپناتے ہوئے صدر کے عہدہ کے لیے انتخابات کروا رہی ہے، جب کہ دیگر سیاسی جماعتیں ایسے عمل سے بھاگتی ہیں اور من مانے طریقے سے صدر کا انتخاب کرواتی ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کانگریس میں گروپ بندی سے کیسے نمٹیں گے تو انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے اگر میں الیکشن جیتتا ہوں تو اس طرح کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کام شروع کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ ملک کو سب سے اوپر سمجھا ہے اور سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی نے ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس میں ریموٹ کنٹرول کام نہیں کرتا، بلکہ یہاں جمہوری طریقے سے کام ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: AICC President Election ملیکا ارجن کھرگے 9 اکتوبر کو جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details