اس ضمن میں زوہان نالج فاؤنڈیشن کی سرپرستی میں مقامی سطح پر مالیگاؤں پرائیویٹ کوچنگ و نان پرماننٹ ٹیچرس یونین کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس یونین کے بینر تلے پیر کے روز ایڈیشنل کلکٹر دھننجے نکم سے کوچنگ کلاسیس کے ذمہ داران نے ملاقات کی اور بے روزگار اساتذہ کے مسائل سے انہیں آشنا کرایا اور انہیں ایک مطالباتی میمورنڈم دے کر حکام بالا تک پہنچانے کی اپیل کی۔
مالیگاؤں: 'غیر مستقل ٹیچرز کو 20 ہزار روپیہ بے روزگاری بھتہ فراہم کیا جائے' - کورونا وبا کی وجہ سے اسکولیں اور کوچنگ کلاسیس بند
کورونا وائرس وبا کے باعث پورے ملک و ریاست کے تعلیمی ادارے، اسکولیں اور کوچنگ کلاسیس بند ہیں، جس کی وجہ سے اسکولوں اور کوچنگ کلاسیس میں پڑھانے والے اساتذہ بے روزگار ہوچکے ہیں اور وہ کافی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔
میمورنڈم میں اس بات کا مطالبہ خصوصی طور پر کیا گیا کہ سال بھر سے کورونا وبا کی وجہ سے اسکولیں اور کوچنگ کلاسیس بند ہیں اور ان میں پڑھانے والے اساتذہ بے روزگار ہیں اور اب ان کے گھروں پر فاقے کی نوبت تک آچکی ہے، لہٰذا ان حالات میں حکومت ان معمارانِ قوم کا خیال رکھے اور انہیں بیس ہزار روپیہ بھتہ دے۔
اس طرح کا مطالبہ زوہان نالج ہب، رہبر کوچنگ کلاسیس، بیسٹ کوچنگ کلاسیس، گیلکسی کمپیوٹر کلاسیس، فیمس کوچنگ کلاسیس، تحریک کلاسیس، گلیکسی کوچنگ کلاسیس سمیت مالیگاؤں کی تمام کلاسیس کی جانب سے کیا گیا۔