ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاوں سے تعلق رکھنے والے سمیر شیخ راجو آلات موسیقی میں مہارت رکھتے ہیں۔ اب تک وہ مختلف تقاریب میں اپنے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کر چکے ہیں۔
سمیر شیخ کے والد ایک ماہر میوزیشن تھے۔ لیکن گھر کی معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے اب وہ مستری کے کام سے وابستہ ہیں۔
سمیر شیخ کی پیدائش مالیگاؤں شہر میں ہوئی۔ ان کا تعلق مالیگاؤں کی مشہور شیخ فیملی سے ہے۔
انہوں نے پرائمری تعلیم میونسپل کارپوریشن اسکول سے حاصل کی۔ بعد ازاں گریجویشن تک کی تعلیم ایم ایس جی کالج مالیگاؤں سے مکمل کی۔
سمیر شیخ عرف راجو اسکول کے زمانے سے ہی کلاسیکل موسیقی کے بہت سارے جدید آلات کو بجانے میں مہارت حاصل کر لی تھی۔ جیسے الٹو سکس فون، ہارمونیم، پیانو وغیرہ آلات موسیقی میں وہ مہارت حاصل کر چکے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ موسیقی بھارتی ثقافت کا ایک حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہر استاد کی خدمت کرتے ہوئے انہوں نے اس فن کو سیکھا ہے۔ وہ استاد کوئی اور نہیں بلکہ ان کے والد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ کم عمری میں ہی آلات موسیقی کے ماہر کی حیثیت سے مقبول ہوئے۔ آج ان کی اسی قابلیت کے بنا پر مختلف شہروں کے اسکولز وکالجز میں 15 اگست، 26جنوری، اسپورٹس ڈے وغیرہ پروگرامز میں انہیں مدعو کیا جاتا ہے۔
سمیر شیخ نے اپنی فنکاری سے لوگوں کا دل تو جیت لیتے ہیں۔ ا س کے ساتھ ساتھ مختلف مواقع پر منعقدہ تقاریب میں حب الوطنی کی گیتوں کو بیک گراؤنڈ میوزک سے خود کو انعام کا حق دار بھی بنالیتے ہیں۔