اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مالیگاؤں آگرہ روڈ کی بدحالی وبالِ جان: رضوان بیٹری والا - etv bharat urdu

آگرہ روڈ مالیگاؤں شہر کی اہم شاہراہ ہونے کی وجہ سے اس کا استعمال زیادہ ہے اور اس کی خستہ حالی توجہ کا مرکز بن چکی ہے لیکن کارپوریشن اسے مسلسل نظر انداز کررہی ہے۔

مالیگاؤں:آگرہ روڈ کی بدحالی آبادی کیلئے وبال جان
مالیگاؤں:آگرہ روڈ کی بدحالی آبادی کیلئے وبال جان

By

Published : Sep 9, 2021, 5:55 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں مسائل کی کمی نہیں ہے۔ یہاں تعلیم سے لے کر روزگار تک بنیادی سہولیات سے لے کر تفریحی انتظامات تک ہر شعبہ میں مسائل ہی مسائل ہیں۔ جونا آگرہ روڈ شہر مالیگاؤں کا ایک بہت ہی اہم حصہ ہے۔ جو شہر کو دو حصوں میں تقسیم کرتا ہے۔

مالیگاؤں:آگرہ روڈ کی بدحالی آبادی کیلئے وبال جان

جب کہ اس روڈ سے ہر فرد، نوجوان، طلبا و طالبات اور ہزاروں شہریوں کا گزر ہوتا ہے۔

آگرہ روڈ شہر کی اہم شاہرہ ہونے کی وجہ سے اس کا استعمال زیادہ ہے اور اس کی خستہ حالی توجہ کا مرکز بن چکی ہے لیکن کارپوریشن اسے مسلسل نظر انداز کررہی ہے۔

مالیگاؤں:آگرہ روڈ کی بدحالی آبادی کیلئے وبال جان
اس تعلق سے عوامی پارٹی کے صدر رضوان بیٹری والا نے آج آگرہ روڈ پر زبردست مظاہرہ کیا اور کارپوریشن کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔
مالیگاؤں:آگرہ روڈ کی بدحالی آبادی کیلئے وبال جان

انہوں نے کہا کہ 450 کروڑ کا سالانہ بجٹ رکھنے والی میونسپل کارپوریشن شہریان کے ساتھ سوتیلا سلوک کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:مالیگاؤں: میکس اسٹیپ فاؤنڈیشن کے اراکین کا احتجاج

رضوان بیٹری والا نے کارپوریشن اور برسراقتدار پارٹی پر الزام عائد کیا کہ یہ مسلمانوں کے ساتھ فرقہ پرستی کررہے ہیں۔

تاہم اس موقع پر رضوان بیٹری والا نے آگرہ روڈ کی تعمیر کے لئے عوام سے چندہ جمع کرنے کی گزارش کی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر اس روڈ کا تعمیری کام شروع نہیں کیا گیا تو عوام کو لے کر ایک تحریک چلائی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details