پریس نوٹ نے مطابق ماہ جولائی کے تیسرے ہفتے میں عید الاضحی کا تہوار منایا جائے گا اور اس تہوار کے پیش نظر غیر قانونی طور پر گائے کی نسل کے جانوروں کی منتقلی کا بھی امکان ہے۔
مالیگاؤں : عید الاضحی کے پیش نظر پولیس اسٹینشوں میں پالتو جانوروں کا رجسٹریشن ضروری پولیس نے انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پولیس محکمہ کو یہ خبر ملتی ہے کہ گائے کی نسل کے جانوروں کو خفیہ راستوں یا انجان جگہوں سے منتقل کیا جارہا ہے تو پولیس انتظامیہ خاطیوں کے خلاف مویشی ایکٹ کے تحت کارروائی کرے گا۔
اسی لئے شہریان مالیگاوں سے یہ اپیل بھی کی گئی ہے کہ وہ اس معاملے میں پولیس کا تعاون کریں اور قوانین کی پاسداری کریں۔
یہ بھی پڑہیں : کورونا اور لاک ڈاؤن بھی نفرت کے وائرس کو ختم نہیں کرسکے: مولانا ارشد مدنی
واضح رہے کہ مہاراشٹر میں سنہ 2014 میں بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد ہی ریاست میں گائے کے نسل کے جانوروں کے ذبیحہ پر پابندی عائد کرتے ہوئے گئو ونش ایکٹ نافذ کردیا گیا تھا تبھی سے گائے کے نسل کے جانوروں کے ذبیحہ کو لے کر پولیس کافی سخت رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔