اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Malegaon Bomb Blast: بم بلاسٹ میں سادھوی پرگیہ سنگھ کی بائیک استعمال ہوئی تھی، فارینسک ایکسپرٹ - مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ میں سادھوی پرگیہ سنگھ کو کلین چٹ

اے ٹی ایس کا دعویٰ ہے کہ مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی تھی حالانکہ قومی تفتیشی ایجنسی (NIA) نے اضافی فرد جرم داخل کرتے وقت سادھوی پرگیہ سنگھ کو کلین چٹ دی تھی۔

فارینسک ایکسپرٹ نے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی موٹر بائیک کی شناخت کی
فارینسک ایکسپرٹ نے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی موٹر بائیک کی شناخت کی

By

Published : Aug 2, 2022, 7:50 PM IST

ممبئی:مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے میں آج فارینسک ایکسپرٹ نے ایل ایم ایل موٹر بائیک کے علاوہ یونیکورن موٹر بائیک اور پانچ سائیکلوں کی بھی شناخت کی، جو انسداد دہشت گرد دستہ (اے ٹی ایس) نے بم دھماکے کے مقام سے ضبط کی تھی۔ ایل ایم ایل موٹر سائیکل وہی بائیک ہے جس پر بم نصب کیا گیا تھا جو انتہائی خراب حالت میں پائی گئی، دونوں پہئے نکل چکے تھے، پیٹرول کی ٹنکی بھی پھوٹ ہوئی تھی نیز سیٹ اور دیگر پارٹس بھی بم دھماکہ کی وجہ سے جھلسے ہوئے دکھائی دیئے۔

خصوصی گواہ استغاثہ جو سبکدوش فارنسک سائنس لیباریٹری کا اعلی افسر ہے، اس کی گواہی گذشتہ ایک ہفتہ سے خصوصی این آئی اے عدالت میں چل رہی ہے۔ اے ٹی ایس کا دعوی ہے کہ مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے میں استعمال ہونے والی موٹر بائیک سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی تھی حالانکہ قومی تفتیشی ایجنسی (NIA) نے اضافی فرد جرم داخل کرتے وقت سادھوی پرگیہ سنگھ کو کلین چٹ دی تھی لیکن بم دھماکہ متاثرین کی جانب سے کلین چٹ کی مخالفت کئے جانے کے بعد خصوصی این آئی اے عدالت نے سادھوی پرگیہ سمیت دیگر ملزمین پر فرد جرم عائد کرکے مقدمہ کی سماعت شروع کئے جانے کا حکم جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں:۔ Jamiat Ulema on Malegaon Blast Case: مالیگاﺅں بم دھماکہ معاملے میں گواہوں کے انحراف پر جمعیت علما کا اظہار تشویش

خصوصی جج کی ہدایت پر آج اے ٹی ایس کے ذریعے کالا چوکی سے ایک ٹیمپو میں بھر کر دو موٹر سائیکل اور پانچ سائیکلز کو ممبئی سیشن عدالت میں لایا گیا۔ ٹیمپو کو عدالت کے احاطہ میں کھڑا کیا گیا پھر پانچویں منزلہ پر قائم خصوصی این آئی اے عدالت سے خصوصی این آئی اے جج لاہوٹی، خصوصی سرکاری وکیل اویناس رسال، ملزمین کے وکلاء جے پی مشرا، پرشانت مگو، سدیپ پاسبولا، بم دھماکہ متاثرین کی نمائندگی کرنے والے ایڈوکیٹ شاہد ندیم (جمعیۃ علما مہاراشٹر ارشد مدنی)و دیگر نیچے گئے اور پھر عدالتی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details