اترپردیش کے ضلع بریلی میں ڈینگو اور ملیریا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ضلع انتظامیہ کے لئے تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔
چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر بلویر سنگھ نےآج بتایا کہ ضلع میں ملیریا اور ڈینگو کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
گذشتہ تقریبا 3مہینوں سے کورونا انفکشن کے کیسز کم تھے لیکن پیر کو آرمی کے آٹھ جوان سمیت 11کورونا پازیٹیو مریضوں کی تصدیق کے بعد اس تعداد میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔
بدھ کی دوپہر تک انتظامیہ کی جانب سے اعدادو شمار جاری کئے گئے ہیں جس میں ضلع میں کل ایکٹیو کیسز 18تھے وہیں16کورونا متاثرین کے ساتھ پریاگ راج دوسرے نمبر پر رہا۔
لکھنؤ میں 15ایکٹیو مریض درج کئے گئے جس کے بعد ریاستی راجدھانی تیسرے نمبر پر تھی۔
ملیریا کے ساتھ ہی اب ڈینگو بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ منگل کو جہاں تین مریضوں میں ڈینگوں کی تصدیق ہوئی تھی وہیں بدھ کو ضلع میں چھ مریض ملے ہیں۔