ریاست بہار کے ضلع ارریہ جمعیۃ علماء کے نائب صدر و تنظیم ابنائے ندوۃ العلماء پورنیہ کمشنری کے جنرل سکریٹری مفتی ہمایوں اقبال ندوی نے رمضان المبارک کے تعلق سے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی۔
ہمایوں اقبال ندوی نے کہا کہ اسی پاک مہینے میں قرآن کریم مکمل ہوا رمضان کے مہینے سے قرآن کریم کو ایک خاص شغف ہے۔
اس لئے اس مہینے میں قرآن کریم کی زیادہ سے زیادہ تلاوت کا اہتمام کرنا چاہیے۔ قرآن کریم بلاشبہ ایک مکمل دستور حیات ہے۔
مفتی ہمایوں اقبال ندوی نے کہا کہ قرآن کریم کی حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ پاک نے لے رکھی ہے۔ اس کا ایک ایک حرف، زیر، زبر یہاں تک کہ پیش میں بھی ردوبدل نہیں کیا جا سکتا۔